سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

سلیم نگر 24فروری(پریس ریلیز) حافظ سمیع اللہ عالیاوی پرنسپل معہد عثمان بن عفان لتحف ظ القرآن ال ر م نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ محمدسلیم اسلامک اکیڈمی،سلیم نگر، کپل وستو، نیپال کے زیر نگرانی سرگرم تعلیمی شعبہ معہد عثمان بن عفان لتحف ظ القرآن ال ر م اور بورڈنگ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا سالانہ انجمن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں سلیم اکیڈمی اور معہد کے 57طلبہ و طالبات بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئے، عربی، اردو، انگلش اور نیپالی زبانوں میں اہم واصلاحی موضوعات پر دل پذیرتقریریں پیش کرنے کے علاوہ حمدونعت اور سبق آموز مکالمے پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین حاصل کئے، آخری نششت برائے اعلان نتائج وتقسیم انعامات کی صدارت ماہر علوم کتاب وسنت اور باکمال خطیب مولانا محمد نسیم مدنی، رئیس مر ز السنة،ایکلا،روپندیہی، نیپال اورفریضہ نظامت نوجوان وشعلہ بار خطیب مولانا خالد رشید سراجی نے نبھائی، متعلم جنید احمد کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا، سمران احمد نے حمدباری اور عبداللہ نے نعت نبی گنگنایا، ابتدائی دور میں بطور نمونہ عربی زبان میں عبدالحقیق، اردو میں عبدالعزیز، انگلش میں محمدقیس اور نیپالی میں محمد اکرم نے دل نشین اور معلوماتی تقریریں پیش کیں، اس کے بعد معہد عثمان بن عفان کےمدیر شیخ مجیب الدین مدنی نے اپنے معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال اور صمیم قلب کے ساتھ سب کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد جماعت وجمعیت کے چیدہ وچنیدہ علماءکرام ، سیاسی وسماجی کارکنان اور دانش واران اپنےتجربات ومشاہدات اور بیش قیمت تاثراتی کلمات ہم سامعین کے مابین شئیر کئے، معہد کے چار خوش نصیب طلبہ نے مکمل قران کریم کو اپنے سینوں میں معمور کرکے اپنے والدین، خویش واقارب اور معہد کے ذمہ داروں اور اساتذہ کرام کو مسرور کردیا، ان کے اسما ءیہ ہیں :محمد عثمان رضوان احمد ،عبدالحقیق ش ن اللہ ،عدنان احمد اسرار احمد ،فیضان احمد ریاض احمد،ان سعادت مند طلبہ کی حوصلہ افزائی کی خاطر بطورِ انعام معہد کے مدیر شیخ مجیب الدین مدنی نے اپنے والد گرامی جناب ابوالکلام میئر ودیگر اعلی عہدہ داران مہراج گنج نگر پالیکا کپل وستو، نیپال کے بدست ہرایک کو ایک عمدہ سائیکل دیا، حاضرین وسامعین میں سے چنددینی، سیاسی وسماجی شخصیات نے اپنے تاثرات اور پیغامات پیش کئے، ان کے اسماءگرامی درج ذیل ہیں:1- جناب ابو الکلام، میئر مہراج گنج نگر پالیکا2۔ رویندر کمار چودھری، جنرل سیکرٹری مہراج گنج نگر پالیکا3۔ ریشمی راج اریال، سربراہ تعلیمی امور مہراج گنج نگر پالیکا4۔ فرید احمد، وارڈ پردھان5۔مولانا وصی اللہ مدنی6۔ مولانا سعود اختر سلفی 7-مولانا پرویزاحمدمدنی 8۔ڈاکٹر جمیل ضمیر اللہ مدنی9۔ مولانا محمد نسیم مدنی،ان تمام شخصیات نے بچوں کے اس انعامی پروگرام کی تحسین، طلبہ کی جرات وبے باکی، خود اعتمادی، اخلاص نیت، سماج اور نوجوانوں کے اصلاح کی فکرمندی،شان خطابت،قرآن کی رفعت وعظمت، حسن انتظام اور مدیر معہد کی حوصلہ مندی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے زیرتعلیم طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ڈھیر ساری دعاو¿ں سے نوازا،جماعت کے خوش گلو شاعر برادرم مولانا محمد اختر ریاضی نے اپنے مسحور کن ومترنم آواز میں منظوم کلمات سے سامعین کو لطف اندوز کیا، اس کے بعد نتائج کا اعلان اور تمام شرکاءکو انعامات دئے گئے:بزبان اردو شعبئہ تحفیظ:عبدالعزیز عبدالرشید (اول)عبدالحقیق ش ن اللہ ( ول)محمد عارف منصور احمد( دوم)محمد فیصل محمد اکرم( دوم )جنید احمد عبیداللہ (سوم)بزبان عربی: عبدالحقیق ش ن اللہ: اول ،محمد عثمان رضوان احمد: دوم ،بزبان انگلش:، شعبئہ تحفیظ وبورڈنگ کے درمیان ،محمد قیس عبدالرحمٰن: اول،انعام اللہ محمد حنیف: دوم ،پسپا انجلی : سوم، بورڈنگ،بزبان نیپالی :محمد اکرم عبدالغنی: اول، تحفیظ ،انجلی:دوم، بورڈنگ،عبدالعظیم عبدالوہاب: سوم ، تحفیظ،معہد کے روح رواں مولانا مجیب الدین مدنی نے شکران نعمت کے طور پر کہا کہ ہمارا یہ پروگرام اپنے مقصد میں کامیاب تھا، اس کامیابی کے پیچھے اللہ کے فضل خاص کے بعد ہمارے مخلص احباب اور بزرگوں کی پرخلوص دعائیں شامل حال رہیں، ہمارے تمام خصوصی مدعوئین اور شعبہ تحفیظ کے طلبہ کے سرپرست حضرات آخری وقت تک زینت مجلس بنےرہے مثلا:شیخ عبد الخالق سلفی، شیخ عبد الرشید سلفی، شیخ محمدشریف مدنی، حافظ طارق ریاض سراجی، شیخ عتیق الرحمن سراجی، قاری صادق، شیخ شمیم احمد سراجی، شیخ رفیق فیضی، شیخ فہد رشدی، شیخ تاج الدین سراجی، شیخ محبوب سلفی، شیخ حفیظ الرحمن ریاضی، ڈاکٹر صغیر احمد، حافظ سمیع اللہ عالیاوی، حافظ محمد سلمان، مولانا وسیم عالیاوی،معین الدین، ابوالقاسم، عبد المعبود، ماسٹر ایوب اورنگر پالیکا کے جنرل سیکریٹری نیز مالیاتی و تعلیمی امور کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی-اللہ سب کو شاد و آباد اور سدا سلامت رکھے، آمین۔