گاندھی کو گاندھی بناتی ہے نڈرتا اور ضد : پروفیسر یوگیش سنگھ

گاندھی کو گاندھی بناتی ہے نڈرتا اور ضد : پروفیسر یوگیش سنگھ

گاندھی بھون، دہلی یونیورسٹی میں گاندھی جی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیاگیا

نئی دہلی :30 جنوری (سیاسی تقدیربیورو) مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر دہلی یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے پر امن کی تقریر کی۔ وائس چانسلر نے اپنی تقریر میں کہا کہ قربانی، کفایت شعاری اور عدم تشدد گاندھی کو گاندھی نہیں بناتا بلکہ جو چیز انہیں گاندھی بناتی ہے وہ ان کی نڈرتا اور ایک مقصد کے لیے ان کی ضد ہے۔ گاندھی کی شخصیت اور طرز عمل انہیں دوسروں سے الگ کرتا ہے۔ پروگرام کے آخر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا اور گاندھی جی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسریوگیش سنگھ نے کہا کہ 1948 کے بعد بھی گاندھی جی کی مطابقت میں کمی نہیں آئی ہے۔ آج بھی اگر کوئی اپنے مدعوں کو سچا اور اچھا دکھانا چاہتا ہے تو وہ راج گھاٹ جاتا ہے۔ کیونکہ اتنے سالوں کے بعد بھی گاندھی آج بھی سچائی، انصاف اور بھائی چارے کی علامت کے طور پر راج گھاٹ پر سو رہے ہیں۔ گاندھی نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے کچھ نہیں کیا، انھوں نے اپنی قوم اور اس کے تمام باشندوں کے فائدے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے ہر شہری کو تحریک آزادی میں جوڑنے کا کام کیا۔ انہوں نے علامتی طور پر کسانوں، مزدوروں اور ہر طبقے کے لوگوں کو کھادی کات کر اور پہن کر آزادی کی تحریک سے جوڑا۔موجودہ مرکزی حکومت کے کاموں پر گاندھی جی کی سوچ کے اثر کا ذکر کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیاں گاندھی جی کی سوچ کے مطابق ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ اگر گاندھی کو سمجھنا ہے تو ان کے خیالات سے تحریک لینی ہوگی۔ پروگرام کے آغاز میں گاندھی بھون کے ڈائرکٹر پروفیسر کے پی سنگھ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈین آف کالجز پروفیسر بلرام پانی، پراکٹر پروفیسر رجنی ابی اور رجسٹرار ڈاکٹر وکاس گپتا کے علاوہ ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، افسران، ملازمین اور طلبہ موجود تھے۔