انجمن عزائے حسینی ویلکم کے زیراہتمام خمسہ مجالس اختتام پذیر

انجمن عزائے حسینی ویلکم کے زیراہتمام خمسہ مجالس اختتام پذیر

تاریخی جلوس عزا میں امڈ پڑاعقیدتمندوں کا سیلاب

نئی دہلی،10اگست (سیاسی تقدیربیورو)انجمن عزائے حسینی(رجسٹرڈ) ویلکم کے زیراہتمام حسب دستورامسال بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین کی شہادت کے سلسلے میں مجالس خمسہ اورجلوس عزاکا اہتمام کیا گیا جس میں کثیرتعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کرکے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراکو پ±رسہ دے کرعقیدت کا اظہار کیا۔ سیلم پورکے ویلکم میں حسینی اسٹریٹ واقع عزاخانہ باب± المراد میں2 اگست تا6 اگست 2023منعقد ہونے والے خمسہ مجالس میں بالترتیب شاکرترابی، ذکی خان، خورشید اکبر،غلام سجاد اورعلی ضامن وہمنوا نے سوزخوانی کی اورمشہورومعروف خطیب اہل بیت مولانا کاظم مہدی عروج جونپوری نے مجالس کوخطاب کیا۔اس دوران ہرمجلس کے بعد انجمنہائے ماتمی نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی جن میں انجمن پیام ایمان(جعفرآباد)،انجمن دستہ عباسیہ رجسٹرڈ (دہلی)،انجمن تنظیم ماتم امروہہ (دہلی)،انجمن عزائے حسینی شامل ہیں۔ اتوارکے روزاس سلسلے کی آخری مجلس کے بعد انجمن عزائے حسینی نے جلوس برآمد کیا۔اس موقع پرمسجد حسینی ویلکم کے پیش امام مولانا زین العبائ اعظمی نے تقریرسے عزاداروں کے قلوب کو منور کیا۔ جلوس میں انجمن حیدری(رجسٹرڈ ) نوگاواں سادات، تنظیم ماتم امروہہ،انجمن علی ایسوسی ایشن شکارپور(باڑہ ہندوراو ،دہلی)،انجمن سپاہ عباس(رجیٹی)،انجمن دستہ عباسیہ (دہلی)، انجمن پیام ایمان (رجسٹرڈ) جعفرآباد، انجمن شیدائے حسینی (مصطفی آباد)، انجمن شمشیرعباس (ترلوک پوری)،انجمن حسینی کشمیر برانچ دہلی،انجمن بارگاہ حسینی(بہٹہ حاجی پور)،انجمن عارفی(بگھرا)،انجمن پنجتنی (دکشن پوری)، انجمن امام حسن عسکری(سندرنگری)،انجمن پیغام حسین(بڑھانا)،انجمن آل اطہر(سانکھنی) دہلی اورانجمن یادگارحسن(ہرسول) نے اپنے ماتمی دستے کے ساتھ شرکت کرکے مخصوص اندازمیں نوحہ خوانی وسینہ زنی کی۔ انجمن عزائے حسینی کے نائب صدرعامررضارنکو نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے مشہورجلوس ہائے عزا میں شامل اس جلوس میں دہلی اورآس پاس کے کثیرتعداد میں مرد وخواتین کے ساتھ معصوم عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران انجمن عزائے حسینی کی جانب سے متعدد مقامات پرسبیل اوردیگرتبرک کا انتظام کیا گیا تھا تاکہ زائرین کوکوئی پریشانی نہ ہو۔جلوس میں انجمن کے عہدیداران اورممبران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے کرجلوس کا کامیاب بنانے میں اہم کرداراداکیا۔انجمن عزائے حسینی کے اراکین نے جلوس کے سلسلے میں اپنی خدمات فراہم کرنے والے دہلی پولیس ،علاقائی اے سی پی ،ایس ایچ او،ایم سی ڈی، سماجی خدمتگاروں سمیت تمام سرکاری ایجنسیوں کا شکریہ اداکیا۔