انڈین پریمیر لیگ 2023کے فائنل سے پہلے تک بارہ سنچریاں

انڈین پریمیر لیگ 2023کے فائنل سے پہلے تک بارہ سنچریاں

سید پرویز قیصر

نئی دہلی 28 مئی:انڈےن پرےمےر لےگ 2023کے فائنل سے پہلے تک نو کھلاڑےوں نے بارہ سنچرےاں اسکور کی تھی۔ گجرات ٹائٹنس کے شبھمن گل نے16مےچوں کی 16اننگوں مےں تےن سنچرےاں اسکور کی ہےں جبکہ رائل چےلنجرس بنگلور کے وراٹ کوہلی 14 مےچوں کی 14 اننگوں مےں دو سنچرےاں بنائی ہےں۔ سن رائزرس حےدرآباد کے ہےری بروک اور ہےنرےچ کلاسےن، کولکاتہ نائےٹ رائےڈرس کے وےنکٹےش اےر، راجستھان رائلز کے ےشوی جےسوال، پنجاب کنگس کے پربسمرن سنگھ اور ممبئی انڈےنس کے کےمرون گرےن اور سورےہ کمار ےادو اےک اےک سنچری بنانے مےں کامےاب عہے ہےں۔ نو بلے بازوں کی بارہ سنچرےاں اےک سےزن مےں سب سے زےادہ ہےں۔ اس سے پہلے اےک سےزن مےں سب سے زےادہ سنچرےاں گذشتہ سال اسکور ہوئی تھےں۔ تب آٹھ سنچرےاں ا سکور ہوئی تھےں۔ راجستھان رائلز کے جوس بٹلر نے 2022 مےں چار سنچرےاں بنائی تھی جبکہ لکھنو سپر جائنٹس کے لوکےش راہول نے دو سنچرےاں اسکور کی تھی۔ لکھنو سپر جائنٹس کے کونٹن ڈی کوک اور رائل چےلنجرس بنگلور کے رجت پاٹےدار اےک اےک مرتبہ سو رن سے بڑی اننگےں کھےلنے مےں کامےاب رہے تھے۔گذشتہ سال سے پہلے انڈےن پرےمےر لےگ کے اےک سےزن مےں سب سے زےادہ سنچرےاں2016 مےں ہوئے ٹورنامنٹ مےں بنی تھےں۔ تب چاربلے بازوں نے سات سنچرےاں اسکور کی تھےں۔ وراٹ کوہلی نے رائل چےلنجرس بنگلور کی جانب سے چار سنچرےاں بنائی تھےں جبکہ رائل چےلنجرس بنگلور کے ابراہم ڈی وےلےرس ،دہلی ڈےرڈےولس کے کونٹن ڈی کوک اور رائسنگ پونہ سپر جائنتس کے اسٹےون اسمتھ نے اےک اےک سنچری اسکور کی تھی۔ انڈےن پرےمےر لےگ کی شروعات2008 مےں ہوئی تھی تب چھ بلے بازوں نے چھ سنچرےاں اسکور کی تھےں۔ 2009 مےں جنوبی افرےقہ مےں ہوئے ٹورنامنٹ مےں صرف دو بلے باز دو سنچرےاں بنانے مےں کامےاب رہے تھے جو اےک سےزن مےں سب سے کم سنچرےاں ہےں۔چار کھلاڑےوں نے 2010 مےں چار سنچرےاں اسکور کی تھےں جبکہ2011 مےں پانچ کھلاڑےوں نے چھ سنچرےاں بنائی تھےں۔2012 مےں پانچ کھلاڑی پانچ سنچرےاں اسکور کرنے مےں کامےاب رہے تھے۔2013 مےں چا ر کھلاڑےوں نے چار سنچرےاں بنائی تھےں۔متحدہ عرب امارات اور ہندوستان مےں مشتر کہ طور پر2014 مےں ہوئے انڈےن پرےمےر لےگ مےں تےن بلے بازوں نے تےن سنچرےاں بنائی تھےں۔2015 مےں چار کھلاڑےوں چار سنچرےاں،2017 مےںچا کھلاڑےوں نے پانچ اور2019 مےں چھ بلے بازوں نے چھ سنچرےاں بنائی تھےں۔متحدہ عرب امارات مےں جب2020 مےں اندےن پرےمےر لےگ کے مےچ ہوئے تھے تو چار بلے بازوں نے چار سنچرےاں اسکور کی تھےں جبکہ 2021 مےں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات مےں ہوئے ٹورنامنٹ مےں چا ر کھلاڑےوں نے چار سنچرےاں بنائی تھےں۔انڈےن پرےمےر لےگ مےں ابھی تک جو86 سنچرےاں اسکور ہوئی ہےں وہ 48 کھلاڑےوں نے اسکور کی ہےں سب سے زےادہ سنچرےاں رائل چےلنجرس بنگلور کے وراٹ کوہلی نے بنائی ہےں۔ وہ237 مےچوں کی229 اننگوں مےں سات سنچرےاں بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ دوسرے سب سے زےادہ سنچرےاں بنانے والے کرےس گےل ہےں۔ےسٹ انڈےز سے تعلق رکھنے والے کرےس گےل نے کنگس الےون پبجاب، رائل چےلنجرس بنگلور اور کولکاتہ نائےٹ رائےڈرس کے لئے142 مےچوں کی 141 اننگوں مےں چھ سنچرےاں بنا ئی ہےں۔ جوس بٹلر نے راجستھان رائلز اور ممبئی انڈےنس کی جانب سے جو 96مےچ کھےلے ہےں انکی95 اننگوں مےں پانچ ہی سنچرےاں بنائی ہےں۔ فےصل فےچرس