راجستھان رائلز کےلئے سنجو سےمسن کے تےن ہزار رن مکمل

سےد پروےز قےصر
نئی دہلی 17 اپرےل:سنجو سےمسن انڈےن پرےمےر لےگ مےں راجستھان رائلز کے لئے تےن ہزار رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ دائےں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف احمد آباد مےں اپنی 61 منٹ مےں32 منٹ مےں تےن چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 60 رن کی اننگ کے اےسا کےا۔ انہوں نے 115 وےں مےچ کی111 وےں اننگ کے دوران ےہ سنگ مےل عبور کےا۔ اس مےچ کے اختتام تک انہوں نے29.76 کی اوسط اور139.10کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ اےک سنچری اور16 نصف سنچرےوں کی مدد سے3006 رن بنائے تھے۔ وہ آٹھ مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زےادہ اسکور119 رن ہے جو انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف ممبئی مےں12 اپرےل2021 کو 112 منٹ مےں 63بالوں پربارہ چوکوں اورسات چھکوں کی مدد سے بناےا تھا۔سنجو سےمسن جنہوں نے28 مےچوں مےں دہلی کےپٹلس کی نمائندگی نھی کی ہے، 2013 سے اب تک انڈےن پرےمےر لےگ مےں جو143 مےچ کھےلے ہےں انکی139 اننگوں مےں 29.23کی اوسط اور136.76کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ تےن سنچریوں اور19 نصف سنچرےوں کی مدد سے3683 رن بنائے ہےں۔ وہ دس مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زےادہ اسکور119 رن ہے جو انہوں نے راجستھان رائلز کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف ممبئی مےں12 اپرےل2021 کو 112 منٹ مےں 63بالوں پربارہ چوکوں اورسات چھکوں کی مدد سے بناےا تھا۔سنجو سےمسن انڈےن پرےمےر لےگ مےں اےک ٹےم کے لئے تےن ہزار سے زےادہ رن بنانے والے دسوےں بلے باز ہےں۔ دائےں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے وراٹ کوہلی کو انڈےن پرےمےر لےگ مےںسب سے زےادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے رائل چےلنجرس بنگلور کے لئے 2008 سے ابھی تک انڈےن پرےمےر لےگ مےں جو227 مےچ کھےلے ہےں انکی 219 اننگوں مےں36.76 کی اوسط اور129.65 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ پانچ سنچرےوں اور47 نصف سنچرےوں کی مدد سے6838 رن بنائے ہےں۔ وہ نو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغےر آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور113 رن ہے جو انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف بنگلور مےں18 مئی2016 کو50 بالوں پر12 چوکوں اورآٹھ چھکوں کی مدد سے بناےا تھا۔انڈےن پرےمےر لےگ مےں کسی اےک ٹےم کے لئے دوسرے سب سے زےادہ رن بنانے والے بلے باز روہت شرما ہےں جنہوں نے ممبئی انڈےنس کے لئے 2011 سے اب تک جو 186مےچ کھےلے ہےں انکی 182اننگوں مےں30.10 کی اوسط اور129.56 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ اےک سنچری اور33 نصف سنچرےوں کی مدد سے4816 رن بنائے ہےں۔ وہ بارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغےر آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکورآوٹ ہوئے بغےر109 رن ہے جو انہوں نے کولکاتہ نائےٹ رائےڈرس کے خلاف کولکاتہ مےں12 مئی2012 کو76 منٹ مےں60 بالوں پر12 چوکوں اورپانچ چھکوں کی مدد سے بناےا تھا۔سرےش رےنا نے چنئی سپر کنگس کے لئے176 مےچوں مےں4687 رن، مہندر سنگھ دھونی نے اسی ٹےم کے لئے مےچوں مےں4462 رن بنائے ہےں۔ ڈےوڈ±وارنر نے سن رائزرس کی جانب سے 95 مےچوں مےں4014 رن بنائے ہےں۔ ابراہم ڈی وےلےرس نے رائل چےلنجرس بنگلور کے کئے156 مےچوں مےں 4491 رن بنائے ہےں جبکہ کرےس گےل اسی ٹےم کے لئے85 مےچوں مےں3163 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔گوتم گمبھےر نے کولکاتہ نائےٹ رائےڈرس کے لئے 108مےچوں مےں3035 رن بنائے ہےں جبکہ کےرون پولارڈ نے ممبئی انڈےنس کے لئے189 مےچوں مےں3412 رن بنائے ہےں۔ فےصل فےچرس