دین بچاو!، نسل بچاو! کانفرنس9 اور10مارچ کو ارریہ کے رجوکھر عیدگاہ میں ہوگی

تیاریاں زور وشور سے جاری، کانفرنس میں مدرسہ تنظیم المسلمین کے13 حفاظ کرام کی ہوگی دستاربندی:مفتی انعام الباری قاسمی

ارریہ 07مارچ ( منصوراحمدحقانی ) ارریہ ضلع ہیڈکوارٹر سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مدرسہ "تنظیم المسلمین" رجوکھر عیدگاہ ارریہ کے زیراہتمام تاریخی عید گاہ کے وسیع وعریض میدان دو روزہ عظیم الشان" دین بچاو¿!، نسل بچاو¿! کانفرنس و"اجلاس دستاربندی" آیندہ 9// اور 10/ مارچ 2023ئ کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گے۔ یہ تمام جانکاریاں جائے کانفرنس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کانفرنس کے کنوینر اور مدرس? ھذا کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد انعام الباری قاسمی اور جماعت اسلامی ہند ارریہ و کشن گنج ضلعے کے امیر و مدرسہ مذکورہ کے نائب سکریٹری نے مشترکہ طور پر دیں۔ آپ دونوں نے مزید کہا کہ ضلع ارریہ کا قدیم، تاریخی ،تحریکی اور علمی گہوارہ مدرسہ تنظیم المسلمین کے زیراہتمام دو روزہ عظیم الشان اور تاریخ ساز "دین بچاو¿ نسل بچاو¿ کانفرنس اور اجلاس دستار بندی9/10 مارچ2023 بروز جمعرات اور جمعہ نہایت ہی آب و تاب اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوگا، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے معروف و مشہور حضرات علماءکرام اور مشائخ عظام شریف لا رہے ہیں۔ عابد فاروقی نے اس کانفرنس کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دین بچاو¿!نسل بچاو¿! سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہمارا دین خطرے میں ہے، بلکہ ہم لوگ مکمل طور پر اپنے دین سے جڑے ہویے نہیں ہیں۔ ہمارا، گھر، ہمارا خاندان اور ہمارا معاشرہ بہت سی خرابیوں اور برائیوں میں مبتلا ہیں، بھائی بھائی میں تنازع اور عناد کابازار گرم ہے،اسلام نے جن چیزوں سے منع کیا ہے، ہم اس سے گریز نہیں کر رہے ہیں، ہم بے راہ روی کے شکار ہیں، بے مہار ستر کے مانند جو چاہتے ہیں کرتے ہیں، ہمارے گھروں کا کوئی راہبر اور لیڈر نہیں ہے، اجتماعیت کا فقدان ہے یعنی زندگی کے تمام شعبوں میں خرابیاں ہیں۔ انہیں کے خاتمے اور ہمارے گھروں میں مکمل دین کیسے آجائے، اسی بڑے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے یہ کانفرنس منعقد ہوگی اور اس عظیم الشان اجلاس میں آزادی ہند سے قبل کا دینی تعلیمی وتربیتی ادارہ مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر سے حفظ مکمل کرنے والے13/حفاظ کرام کی دستاربندی بھی ہوگی جبکہ مفتی انعام الباری قاسمی نے بتایا کہ اس کانفرنس اور اجلاس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں ابنائے قدیم مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھر عیدگاہ ،ارباب مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے ذمہ دار حضرات کا خصوصی پروگرام9/ نومارچ بروزجمعرات 9 / بجے دن سے ایک بجے دن منعقد ہوگا جس میں مختلف اور اہم موضوعات پر ابنائے قدیم میں سے معروف ومشہور ادیب وافسانہ نگار مشتاق احمد نوری اور ماسٹر محمد محسن وغیرہ کا خطاب ہوگا۔ مفتی انعام الباری قاسمی نے مزید بتایا کہ کانفرنس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، جس کو آپ لوگ بھی بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کیوں کہ مجلس شوریٰ سے لے کر استقبالیہ کمیٹی کے تمام ذمہداران اور یہاں کے نوجوانان اس کانفرنس اور اجلاس کی کامیابی کے لئے رات دن ایک کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے جو حضرات اپنی جانی والی قربانیاں پیش کررہےہیں، ان میں صددر مدسہ ماسٹر مظفرالحسن مکھیا عبدالکلام، عابد فاروقی، حاجی اشتیاق، حاجی آفاق، جنید انصاری، ڈاکٹر محمد افتخار،منشی ابوالکلام، مکھیا محمد مرتضیٰ، محمد شاعر عالم، پرویز عالم، ڈاکٹر محمد ساجد، امین نورالاسلام، حافظ نعمان، زاہد حسین، ضیا جلالی، نثار احمد، محمد عادل،ممبر شمیم، فصیح الرحمٰن، ڈیلر عبدالقدوس، ماسٹر ندیم اختر، ڈاکٹر محمد ریحان، ڈاکٹر محمد منہاج، معراج عالم امتیاز انیس، عدنان عالم، محمد مسعود عالم، محمد شہباز عالم، جنید احمد ، جہانگیر عالم، مختار عالم، نثار احمد حاجی انوار، حاجی آفاق، حاجی اشتیاق، محمد شعیب عالم، حافظ وقاری نثار الحق حافظ کلیم اللہ حاجی رفیق رحمانی اور مکھیا خالد وغیرہ کے اسمائے گرامی قابلِ ذکر ہیں۔