مارشل آرٹس کی دنیامےں نمایا ں مقام حاصل کرنے والے سید افتخارحسین ریاست تلنگانہ کے وہ پہلے شخص ہیں

جنہوں نے بہترین کوچ کے لیے دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے پُروقار ایوارڈ حاصل کیا ہے
حیدرآباد ۔27اگست۔(پریس ریلیز)۔ریاست تلنگانہ (سر زمین دکن) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سیدافتخار حسین جو مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا بلند مقام اور ایک منفرد پہچان رکھتے اس میدان مےں کامیابی کے پرچم لہراتے ہوئے انقلاب برپا کےا ہے ۔ مارشل آرٹس کی دنیا مےں باصلاحیت ماہر کوچ کی حیثیت سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنااور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کے وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بہترین کوچ کے لیے دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کےا ہے۔اس مرتبہ سینئر ماسٹر سید افتخار حسین کو دادا صاحب پھالکے لائف اسٹائل آئیکونک پُروقار ایوارڈ برائے مارشل آرٹس بیسٹ کوچ 2023 ملا ہے۔ےہ ایوارڈکلیان جی جانا (چائمن دادا صاحب پھالکے آئیکون ایوارڈ فانڈیشن) کے ذریعہ مکتی فانڈیشن آڈیٹوریم فور بنگوا اندھیری ایسٹ ممبئی معزز شحصیات کے ہاتھوں دیا گیا۔ریاست تلنگانہ سے سید افتخار حسین پہلے شخص ہیں جنہوں نے 2 بار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا۔اس ایوارڈ سے قبل جناب سید افتخار حسین نے داد صاحب پھالکے آئیکن اچیور ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس طرح جناب سی دافتخار حسین نے دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کےا ہے جو ریاست تلنگانہ خصوصی طور پر دکن کی عوام کیلئے نہایت فخر کی بات ہے ۔مارشل آر ٹس کے کے ساتھ انھوں نے ایم اے (ماسٹر آف آرٹس) اور بیچلر فزیکل ایجوکیشن مکمل کیا ہے۔ سید افتخار حسین تین بار انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن اور تمام گیمز کے انفینٹی نیشنل چیمپئن ہیں،اس کے علاوہ انہیں بہترین کوچ کے لیے انڈین آئیکن ایچیور ایوارڈ، نوبل پیس بہترین کوچ کا ایوارڈ،بہترین لائف کوچ ایوارڈ، بہترین کوچ کے لیے پیپل چوائس ایوارڈ اور معزز اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے بہت سارے بہترین کوچ ایوارڈز مل چکے ہیں۔وہ مارشل آرٹس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1993 میں کیا اور وہ 1999 میں بلیک بیلٹ شوڈن- فرسٹ ڈین بنے اور اب وہ بلیک بیلٹ شیچی- کراٹے میں 7 ویں ڈین ہیں۔سید افتخار حسین مارشل آرٹس میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1993 میں کیا اور وہ 1999 میں بلیک بیلٹ شوڈن- فرسٹ ڈین بنے اور اب وہ بلیک بیلٹ شیچی- کراٹے میں 7 ویں ڈین ہیں۔28 سال سے وہ مارشل آرٹس کے شعبے میں ہیں ، بہت سے طلباء ان کی زیر تربیت چیمپئن بن گئے ۔ان کی تربیت کے تحت بہت سے طلباءعالمی چیمپئن، ایشین چیمپئن، انٹرنیشنل چیمپئنز اور نیشنل چیمپئن بن گئے اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔حیدرآباد کے ملک پیٹ ،سرو نگر اور بارکس علاقوں مےں اپنی پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے ذریعے675نوجوانوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے رہے ہےں ۔ انکی کوچنگ اکےڈےمی مےں لڑکیوں کےلئے ماہرخاتون ٹرینر کی خدمات ہےں ۔ انہوں نے اپنی اکیڈمی میں یتیموں کو مفت تربیت دینا شروع کیاہے ۔ سیدافتخار حسین کہتے ہیں کہ مارشل آرٹس کی شروع ہی سے اپنی اہمیت رہی ہے تاہم دورحاضر میں اس کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت بلکہ ہر سطح پر اسے بہت توجہ دی جارہی ہے اور ہرشہر اور قصبے میں مارشل آرٹس کے لاتعدادمیں کوچنگ کلبز شروع کئے گئے ہیں جہاں پر کم عمر بچے اور بچیاں کے علاوہ نوجوان بھی تربیت حاصل کررہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئندبات ہے۔ سید افتخار حسین نے بلیک بیلٹ شوڈن-فرسٹڈین کی تکمیل کے بعد کک باکسنگ کی تعلیم حاصل کی اور سیکھا، تھائی باکسنگ جیت کندے ڈو، کوشیکی، کیمپو، جو جیتسو، موایاتھائی اور ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) 3 سال کے لیے۔ انہوں نے شیہان آر کے کے کرشنا YGKI کا گرینڈ ماسٹر (یما گوچی کراٹے انٹرنیشنل) بھی ہیں کے ذریعہ (دسویں کین ڈین بلیک بیلٹ) خصوصی سیلف ڈیفنس تکنیکوں میں بھی تربیت یافتہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مسٹر Vadim Ukratsive (5 بار کِک باکسنگ ورلڈ چیمپئن) کی نگرانی میں دی انٹرنیشنل ٹریننگ کیمپ میں شرکت کئے ہےں۔سید افتخار حسین'' بین الاقوامی جج اور ریفری مجاز قومی کوچ (بلیک بیلٹ شیچی- 7 ویں ڈین) انڈیا برانچ کے سربراہ اور پین امریکن کیوکوشین ورلڈ آرگنائزیشن (نیو یارک، امریکہ) کے قومی نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سید افتخار حسین ہندوستانی مارشل آرٹس ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں جیسے کراٹے،کک باکسنگ، تھائی باکسنگ، جیت کونڈے ڈو، کوشیکی، کیمپو اور مسلمہ طور پر قومی مجاز کوچ ہیں۔سید افتخار حسین جنہوں نے مارشل آرٹس کے بہت سے ایونٹس منعقد کیے، جو حسب ذیل ہیں -AIMMAA نیشنل چیمپئن شپ 2022،ایشین تھائی باکسنگ چیمپئن شپ 2022،7ویںنیشنل تھائی باکسنگ چیمپئن شپ 2021، شوبوکائی انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2020، 11ویں نیشنل تھائی باکسنگ چیمپئن شپ 2020، ISKU نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2018، اسٹیٹ کراٹے چیمپئن شپ 2018، کک باکسنگ اسٹیٹ لیول چیمپئن شپ 2017 اور تھائی باکسنگ اسٹیٹ چیمپئن شپ 2016۔ وغیرہ ایونٹس منعقد کرچکے ہیں ۔سید افتخار حسین''بین الاقوامی جج اور ریفری مجاز قومی کوچ (بلیک بیلٹ شیچی- 7 ویں ڈین) انڈیا برانچ کے سربراہ اور پین امریکن کیوکوشین ورلڈ آرگنائزیشن (نیو یارک، امریکہ) کے قومی نمائندے ہیں ''پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کا مقابلہ ریاست تلنگانہ میں بین الاقوامی آلات کے ساتھ سب سے بڑی بین الاقوامی مارشل آرٹس اکیڈمی ہے ، جومارشل آرٹس اور فٹنس سینٹر کے طور پر عالمی معیار کی سہولیات، تربیت اور پیشہ ورانہ آلات پیش کرتی ہے۔کراٹے ، ایم ایم اے ،Muaythai کک باکسنگ ، تھائی باکسنگ ، Jui-Jitsu ، کیمپو ، کوشیکی، Kudo جیت کون کرتے ہیں، بی جے جے ، باکسنگ ،فنکشنل ٹریننگ - تمام جنگی کھیل)۔ لڑکیوں اور خواتین کے لیے خصوصی سیلف ڈیفنس ٹریننگ، خصوصی ہتھیاروں کی تربیت نونچوکو ہندوستانی اور چینی چھڑی اور تلوار۔پاکو اکیڈمی پروفیشنل ٹرینر سید افتخار حسین- ٹیم انڈیا کوچ، بین الاقوامی جج اور ریفری کے ساتھ سرشارواریرس کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔جوائنٹ سکریٹری تھائی باکسنگ انڈین فیڈریشن اور تلنگانہ کے صدر ہےں،واکو تلنگانہ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر، بیک بیلٹ شیچی-7ویں ڈین، نائب صدر ISKU انڈیا، سید افتخار حسین پاکو کے تمام برانچز کے بانی، صدر اور ٹیکنیکل ڈائریکٹرہےں۔سید افتخار حسین نے اپنی زندگی کے سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اپنے کردار کو مضبوط بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں،مارشل آرٹس کی تربیت میں تحمل اور نظم و ضبط کی مظاہرہ کریں اور موجودہ حالات میں تشدد کے خلاف لڑکیوں کو مارشل آرٹس سیکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ جو بھی شعبے میں جائیں اسکے عزت و وقار میں اضافہ کا باعث بنیں۔