کھیل خود آپسی پیار و محبت کو بڑھاتا ہے:شاہ نواز

کھیل خود آپسی پیار و محبت کو بڑھاتا ہے:شاہ نواز

وزیر شاہنواز اور جے ڈی یو کے ترجمان منا مشتاق کے ہاتھوں رنر اور وینر ٹیم کے مابین انعامات تقسیم

ارریہ 3فروری ( منصوراحمدحقانی ) کھیل کود آپسی رشتہ کو مزید بہتر اور مستحکم کرتا، کھیل کود میں مذہبی مداخلت نہیں ہوتی ہے، کیوں کہ کھیل خوو آپسی پیار اور محبت کو بڑھاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کے کرساکانٹا بلاک کے گریا لیلوکھر میں واقع مرحوم مکھیا علیم الدین کرکٹ میدان میں شہزاد کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر منعقد تقسیم انعامات تقریب میں موجود تمام کھلاڑیوں اور موجود لوگوں کے سامنے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ گریا والے کے دلوں میں ہمارے مرحوم والد محترم اور سیمانچل گاندھی جناب تسلیم الدین صاحب بستے تھے، اس گاو¿ں سے ان کا جو رشتہ تھا، آج اس کا ثبوت ہم نے دیکھا اور صحیح کہا جاتا ہے کہ کہ آدمی چلا جاتا ہے، مگر ان کے کارہائے نمایاں تاقیامت زندہ رہتے ہیں، آپ نے گاو¿ں والوں کے کرکٹ میدان کے مطالبے پر یقین دہانی کرایا کہ ہم سے جہاں تک ممکن ہوگا، ہر ممکن تعاو¿ن کروں گا جبکہ اس موقع پرآل انڈیا ایکسٹریم بیک ورڈ کلاسز کے قومی ترجمان منا مشتاق نے کہا کہ کھیل محبت اور آپسی بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے، اسی لئے اولمپک کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں کپوتر چھوڑے جاتے ہیں۔ آپ نے کہاکہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، ایک سکے کے دو پہلو ہیں، اس لئے اس کو بالائے طاق رکھ کر آپسی میل جول کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیئے۔ اس سے قبل شہزادہ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کٹہری نیپال اور فاربس گنج کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ فاربس گنج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنایا، فاربس گنج کے دوبیثسمین ایس وردھن اور اشفاق نے اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے بالترتیب 57اور 53 رنز بنایا۔ 170رنوں کے ہمالیہ اسکور کے جواب میں کٹہری نیپال کی ٹیم 19 اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہو گئی اور اس طرح فاربس گنج کرکٹ ٹیم نے شہزاد کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 22/ رن ں سے لیا اور شہزاد کپ پر اپنا قبضہ جما لیا، اس موقع پر مہمان خصوصی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کابینہ وزیر، بہار حکومت، شاہنواز عالم، جے ڈی (یو) آل انڈیا ایکسٹریم بیک ورڈ کلاسز کے قومی ترجمان اور پڑھاو¿سماج ٹرسٹ کے صدر۔ منا مشتاق اور آر جے ڈی سے سکٹی اسمبلی حلقہ کے امیدوار ڈاکٹر شتروگھن پرساد منڈل، لیلو کھر پنچایت کے مکھیا مطلوب عالم، کرساکانٹا کے سابق مکھیا مشتاق عالم سمیت سکٹی اور کرسا کانٹا کے درجنوں عوامی نمائندے موجود تھے۔ شہزاد کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے کمیٹی کے عہدے داران میں سےمستجاب عالم صدر،خورشید انور نائب صدر tk آرین سیکرٹری رحیم، شمیم، افتخار، سہیل، تاراچند اور نعمت وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔