چنئی سپر کنگس اور رائل چےلنجرس بنگلور کے مابین میچ میں لگے33 چھکے

چنئی سپر کنگس اور رائل چےلنجرس بنگلور کے  مابین میچ میں لگے33 چھکے

سےد پروےز قےصر

نئی دہلی 18 اپرےل:چنئی سپر کنگس اور رائل چےلنجرس بنگلور کے درمےان بنگلور مےں کھےلے گئے مےچ مےں 33 چھکے لگے جو انڈےن پرےمےر لےگ مےں مشترکہ طور پر اےک مےچ مےں سب سے زےادہ چھکے تھے۔ چنئی سپر کنگس کے چھ بلے بازوں نے17 چھکے مارے جس مےں ڈےون کونوے نے سب سے زےادہ چھ چھکے مارے۔ رائل چےلنجرس بنگلور کے پانچ کھلاڑےوں نے سولہ چھکے لگائے جس مےں سے سب سے زےادہ چھکے گلےن مےکسوےل نے مارے ۔وہ آٹھ مرتبہ بال کو باونڈری لائےن سے باہر کی سےر کرائی۔چنئی سپر کنگس اور رائل چےلنجرس بنگلور کے درمےان مےچ مےں40 اوور مےں14وکٹوں کے نقصان پر444 رن بنے جو انڈےن پرےمےر لےگ مےں چھٹے سب سے زےادہ رن تھے۔ چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور مےں چھ وکٹ پر 226 رن بنائے تھے۔ رائل چےلنجرس بنگلور نے مقررہ20 اوور مےں آٹھ وکٹ پر 218 رن بنائے تھے۔انڈےن پرےمےر لےگ مےں پہلی مرتبہ اےک مےچ مےں 33 چھکے چنئی سپر کنگس اور رائل چےلنجرس بنگلور کے درمےان بنگلور مےں 25 اپرےل2018 کو ہوئے مےچ مےں مارے گئے تھے۔ اس مےچ مےں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چےلنجرس بنگلور نے مقررہ20 اوور آٹھ وکٹ پر205 رن بنائے تھے جس مےں اسکے چار کھلاڑےوں نے سولہ چھکے مارے تھے۔ اس مےں سب سے زےادہ آٹھ چھکے ابراہم ڈی وےلرس نے مارے۔ چنئی سپر کنگس نے19.4 اوور مےں پانچ وکٹ پر 207 رن بناکر مےچ پانچ وکٹ سے جےتا تھا۔ چنئی سپر کنگس کی اننگ مےں چا ر کھلاڑےوں نے سترہ چھکے لگائے تھے۔ اس مےچ سب سے زےادہ آٹھ چھکے امبتی راےوڈو نے مارے۔شارجہ مےں22 ستمبر2020 کو چنئی سپر کنگس اور راجستھان رائلز کے درمےان ہوئے مےچ مےں بھی33 چھکے مارے گئے تھے۔ اس مےچ مےں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ 20 اوور مےں سات وکٹ پر 216 رن بنائے تھے جس مےں اسکے تےن کھلاڑی کل سترہ چھکے جڑنے مےں کامےاب رہے تھے۔ ان سترہ چھکوں مےں سے نو چھکے سنجو سےمسن نے اپنی 74 رن کی اننگ کے دوران مارے تھے۔ چنئی سپر کنگس نے مقررہ 20 اوور مےں چھ وکٹ پر 200 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے16 رن سے شکست ہوئی۔چنئی سپر کنگس کی اننگ مےں چا ر کھلاڑےوں نے سولہ مرتبہ بال کو باونڈری لائےن کے باہر کی سےر کرائی تھی۔ سب سے زےادہ چھکے فف ڈو پےلسس نے لگائے۔ انہوں نے 72 رن کی اننگ کے دوران سات چوکے مارے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں اےک مےچ مےں سب سے زےادہ چھکوں کا رےکارڈ مشترکہ طور پر 37 چھکوں کا ہے جوبلخ لےجنڈس اور کابل زوانن کے درمےان شارجہ مےں37 دسمبر2018 کو کھےلے گئے مےچ مےں اور جمائےکا تلاوہاس اور سےنٹ کےٹس نےوس پےٹروٹس کے درمےان بےسٹےری مےں10 دسمبر 2019 کوکھےلے گئے مےچ مےں لگے تھے۔ٹونٹی ٹونٹی بےن الاقوامی کرکٹ مےں اےک مےچ مےں سب سے زےادہ چھکوں کا رےکارڈ35 چھکوں کا ہے۔ وےسٹ انڈےز اور جنوبی افرےقہ کے درمےان سنچورےن مےں26 مارچ2023 کو ہوئے مےچ مےں ےہ چھکے مارے گئے تھے۔ فےصل فےچرس