کونسلر حجن سبیلہ بیگم کے ہاتھوں شیلا فلکم نصب اور شجر کاری
درخت اور پودے آکسیجن کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں: حاجی خوشنود
محمد تسلیم
نئی دہلی :18 اگست (سیاسی تقدیربیورو) ”میری ماٹی میرا دیش“ پروگرام کے تحت مصطفی آباد وارڈ سے کونسلر حجن سبیلہ بیگم اور حاجی مو خوشنود کے ہاتھوں مصطفی آباد میونسپل کارپوریشن اسکول میں شہداءکے اعزاز میں شیلا فلکم نصب کیا گیا اور شجر کاری بھی کی گئی۔اس موقع پر کونسلر حجن سبیلہ نے کہا کہ وارڈ کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ پیڑ پودے لگا کر ہرا بھرا بھی بنایا جارہاہے ۔حاجی خوشنود نے کہا کہ درخت لگانا آلودگی پر قابو پانے کی بہترین کوشش ہے، درخت اور پودے آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔