شمع این جی او نے نو منتخب پرنسپل تسلیم احمد کا شاندار استقبال کیا

پرنسپل تسلیم احمد کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم بیگ نے کہا کہ یہ ہمارے علاقے جعفرآباد کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے علاقے کے ایک نوجوان ساتھی نے اپنی تعلیم اور اپنی قابلیت کے بل بوتے پر یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا
محمد تسلیم
نئی دہلی:23 اگست (سیاسی تقدیربیورو)شمال مشرقی دہلی کی معروف سماجی تنظیم شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کے اراکین نے سر ودیہ بال ودھیالیہ سیکنڈ شفٹ جعفرآباد دہلی کے نو منتخب پرنسپل تسلیم احمد کا شاندار استقبال کیا۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے پرنسپل تسلیم احمد کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی اورتجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جعفرآباد علاقے میں عام لوگوں میں تعلیم کے تئیں کم دلچسپی پائی جاتی ہے ۔ تاہم یہاں پڑھنے والے طلباءمیں بھی تعلیم کولیکر کم دلچسپی لے رہے ہیں۔تاہم معاشرے میں منشیات اور جرائم میں ملوث نئی نسل کو دور رکھنے کے لیے ہم اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر وقتاً فوقتاً ورکشاپ کا انعقاد کرکے بچوں کو منشیات کی لت اور دوسری برائیوں سے دور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسکول کے پرنسپل و محکمہ تعلیم سے بات چیت کرکے وقتاً فوقتاً زیادہ سے زیادہ کیرئیر کونسلنگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ نویں اور دسویں جماعت کے طلباءکو ان کے مستقبل کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے کہ وہ تعلیم سے کس طرح استفادہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر بیگ نے پرنسپل تسلیم احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے جعفرآباد کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے علاقے کے نوجوان ساتھی نے اپنی تعلیم اور اپنی قابلیت کے بل بوتے پر یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا، اور جس اسکول میں وہ طالب علم تھے آج اسی اسکول میں پرنسپل بنے ہیں ۔ تنظیم کے رکن تسلیم احمد کا استقبال کرتے ہوئے ڈاکٹر خورشید عالم نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ علاقے میں تعلیم کے حوالے سے جتنی بھی سرگرمیاں کریں گے ہمارا مکمل تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔ناصر حسین نے کہا کہ پرنسپل تسلیم احمد میر ے ا ہم جماعت رہے ہیں اور شروع سے ہی انہوں نے بڑے شوق اور لگن سے تعلیم حاصل کی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، اسی کے نتیجے میں آج وہ ہمارے جعفرآباد ا سکول کے پرنسپل بن گئے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے طلباءکا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔ جعفرآباد آر ڈبلیو اے کے صدر عادل علی نے بھی پرنسپل تسلیم احمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ سب کے خیالات سننے کے بعد پرنسپل تسلیم احمد نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ آپ سب نے مجھے اتنی عزت دی ہے جس کی آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں، میں ان تمام ذمہ داریوں کو ہمیشہ نبھاتا رہوں گا۔ اپنے اسکول کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہو گی میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور میں معاشرے کے تمام لوگوں سے یہی امید رکھتا ہوں آپ سب بچوں کے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ آپ کے بچے اور اسکول کے بہتر کل کے لیے اور ہم علاقے کے تمام عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر اسکول کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم رہیں گے۔ اہم شرکاءمیں ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر فہیم بیگ، صادق علی، محمد صابر، ناصر حسین، اکرام، عتیق قریشی، محمد ابو قمر، محمد انیس، آصف، انیس احمد، سلیم ملک، محمد منیر، قاری یوسف انصاری، ڈاکٹر لیئق احمد، تسلیم انصاری، ساجد جمال، گڈو ملک، ریاض الحسن ، نوید احمد، حاجی شمیم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔