آکاش مادھول کی ممبئی انڈےنس کےلئے دوسری سب سے اچھی بالنگ

آکاش مادھول کی ممبئی انڈےنس کےلئے دوسری سب سے اچھی بالنگ

سید پرویز قیصر

نئی دہلی 25 مئی:چنئی مےں لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف کھےلے گئے اےلی مےنےٹر مےں ممبئی انڈےنس آکاش مادھول نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3.3 اوور مےں پانچ رن دےکر پانچ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا اور اپنی ٹےم کو81 رن کی جےت دلانے مےں اےک اہم کردار ادا کےا۔ممبئی انڈےنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور مےں آٹھ وکٹ پر182 رن بنائے۔ ےہ اسکور بڑا نہےں لگ رہا تھا مگر تےز بالر آکاش مادھول نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کےا اور 3.3 اوور مےں پانچ رن دےکر پانچ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا جسکی وجہ سے لکھنو سپر جائنٹس کے سبھی کھلاڑی16.3 اوور مےں101 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔آکاش مادھول کی بالنگ کارکردگی انڈےن پرےمےر لےگ مےں ہی نہےں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں بھی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ اس سے پہلے انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور مےں37رن دےکر چار وکٹ تھی جو انہوں نے سن رائزرس حےدرآباد کے خلاف ممبئی مےں21 مئی2023 کو انجام دی تھی۔ اس مےچ مےں ممبئی انڈےنس نے آٹھ وکٹ سے جےت اپنے نام کی تھی۔آکاش مادھول نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں پہلا مےچ اتر کھند کی جانب سے کرناٹک کے خلاف وشا کھا ُ پٹنم مےں8 نومبر2019 کو کھےلا تھا جبکہ انڈےن پرےمےر لےگ مےں وہ ممبئی انڈےنس کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف موہالی مےں3 مئی2023 کو پہلا مےچ کھےلے تھے۔انڈےن پرےمےر لےگ مےںابھی تک انہوں نے سات مےچوں کی سات اننگوں مےں جو13 وکٹ حاصل کئے ہےں اس مےں سے نو وکٹ وہ آخری دو مےچوں مےں لےنے مےں کامےاب رہے ہےں۔روڈکی مےں25 نومبر1993 کو پےدا ہوئےآکاش مادھول نے ابھی تک جو29 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی29 اننگوں مےں596 بالوں پر746 رن دےکر20.16 کی اوسط اور0 16.1 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ37 کھلاڑےوں کو آوٹ کےا ہے۔ تےن مرتبہ دہ اےک اننگ مےں چار ےا اس سے زےادہ کھلاڑےوں کو آوٹ کرنے مےں کامےاب رہے ہےں۔اکاش مادھول کی بالنگ کارکردگی ممبئی انڈےنس کے لئے دوسری سب سے اچھی اور انڈےن پرےمےر لےگ مےں مشترکہ طور پر چوتھی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ انڈےن پرےمےر لےگ مےں سب سے اچھی بالنگ کا رےکارڈ الزاری جوزف کے پاس ہے جنہوں نے ممبئی انڈےنس کی جانب سے سن رائزرس حےدرآباد کے خلاف حےدرآباد مےں6 اپرےل2019 کو انجام دی تھی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے بائےں ہاتھ کے تےز بالر سہےل تنوےر نے راجستھان رائلز کی جانب سے کھےلتے ہوئے چنئی سپر کنگس کے خلاف جے پور مےں4 مئی2008 کو ہوئے مےچ مےں چار اوور مےں 14 رن دےکر چھ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا تھا جو انڈےن پرےمےر لےگ مےں دوسری سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔انڈےن پرےمےر لےگ مےں تےسری سب سے ا چھی بالنگ کا رےکارڈ آسڑےلےا سے تعلق رکھنے والے لےگ برےک گگلی بالر اےڈم زامپا نے لکھنو سپر جائنٹس کی جانب سے سن رائزرس حےدرآباد کے خلاف وشاکھاپٹنم مےں10 مئی2016 کو ہوئے مےچ مےں چار اوور مےں19 رن دےکر چھ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا تھا ۔آکاش مادھول کی طرح انےل کومبلے نے بھی پانچ رن دےکر پانچ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا ہے۔ انہوں نے رائل چےلنجرس بنگلور کی جانب سے کھےلتے ہوئے راجستھان ڑائلز کے خلاف کےپ ٹاون مےں18 اپرےل2009 کو ہوئے مےچ مےں3.1 اوور مےں اےسا کےا تھا۔ فےصل فےچرس