یمن کے سیاسی حل کےلئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: سعودی عرب

ریاض،23مئی (ایجنسیاں)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے لیے تمام شعبوں میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے ایلچی کی ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو یمنی عوام کی خدمت پر مبنی جامع اور پائیدار سیاسی حل پیش کرتی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق شہزادہ خالد نے ان خیالات کا اظہار منگل کو سعودی عرب کے دورے کے دوران یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ شہزاد محمد العلیمی کی رہائش گاہ پر کیا۔سعودی وزیر دفاع نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے صدر اور ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یمن اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور استحکام کے لیے ان کی خواہشات کا اظہار بھی کیا۔.انہوں نے یمنی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین شہزادہ خالد بن سلمان اور کونسل کے ارکان کو ان کے ملک کے یوم اتحاد کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر شہزادہ العلیمی اور کونسل کے ارکان نے بھی سعودی عرب کی کوششوں، اس کی جانب سے اقتصادی، ترقیاتی اور امدادی امداد اور تمام یمنی گورنریٹس میں یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے بھی سعودی کوششوں کو ستائش کی۔ انہوں نے یمن میں جنگ بندی، سیاسی عمل کی بحالی اور یمن میں ایک جامع اور پائیدار سیاسی حل تک پہنچے کے لیے سعودی بڑے کردار کی بھی تعریف کی۔اجلاس میں یمن میں خادم حرمین شریفین کے سفیر محمد بن سعید الجابر اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے بھی شرکت کی۔یمن کی جانب سے صدارتی قیادت کونسل کے ارکان سلطان علی العرادہ، طارق محمد صالح، عبدالرحمٰن ابو زرعہ، عبداللہ العلیمی باوزیر، عثمان حسین مجلی، عیدروس قاسم الزبیدی، فرج سالمین البحسنی نے شرکت کی۔واضح رہے یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے گذشتہ اپریل کے آخر میں یمنی نظریات کو قریب لانے کی سعودی عرب کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر صنعاءکا دورہ کیا تھا اور جنگ بندی کو "مستحکم" کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی تھی۔خیال رہے اقوام متحدہ اور یمن کے لیے اس کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ یمنی فریقوں پر برسوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے براہ راست مذاکرات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔