ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں روہت شرما کے11000 رن مکمل

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں روہت شرما کے11000 رن مکمل

سید پرویز قیصر

نئی دہلی 23 مئی:روہت شرما ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں گےارہ ہزار رن بنانے والوں مےں جگہ حاصل کرنے مےں کامےاب ہوگئے ہےں۔ انہوں نے اےسا ممبئی انڈےنس کی جانب سے کھےلتے ہوئے سن رائزرس حےدرآباد کے خلاف 21 مئی 2023 کووانکھڑے اسٹےڈےم ، ممبئی مےں اپنی56 رن کی اننگ کے دوران کےا۔ وہ72 منٹ مےں37 بالوں پر آٹھ چوکوں اور اےک چھکے کی مدد سے ےہ رن بنانے مےں کامےاب ہوئے تھے۔ممبئی کی جانب سے بڑودہ خلاف ممبئی کے وانکھٹرے اسٹےڈےم مےں3 اپرےل2007 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلنے والے روہت شرما نے گےارہ ہزار رن بنانے مےں16 سال اور 48 دن کا وقت لےا۔ وہ اےسا کرنے والے ہندوستان کے وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے اور کل ملاکر ساتوےں بلے باز ہےں۔ ابھی تک انہوں نے جو 421ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی408 اننگوں مےں30.68 کی اوسط اور 133.57کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ چھ سنچرےوں اور74 نصف سنچرےوں کی مدد سے11016 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ27 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور ا118 رن ہےں۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں سب سے زےادہ رن بنانے کا رےکارڈ وےسٹ انڈےز سے تعلق رکھنے والے کرےس گےل کے پاس ہے جنہوں نے 2005 سے اب تک جو463 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی455 اننگوں مےں36.22 کی اوسط اور 144.75کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ22 سنچرےوں اور88 نصف سنچرےوں کی مدد سے14562 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ30 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور آوٹ ہوئے بغےر175 رن ہےں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے شعےب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں دوسرے سب سے زےادہ رن بنانے والے بلے باز ہےں۔ انہوں نے 2005 سے اب تک جو510 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی474 اننگوں مےں36.00 کی اوسط اور 127.55کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ77 نصف سنچرےوں کی مدد سے 12528 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ20 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور آوٹ ہوئے بغےر95 رن ہےں۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ مےں تےسرے سب سے زےادہ رن بنانے والے بلے باز وےسٹ انڈےز سے تعلق رکھنے والے کےرون پولارڈ ہےں جنہوں نے 2006 سے اب تک جو625 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی555 اننگوں مےں31.29 کی اوسط اور 150.51کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ، اےک سنچری اور58 نصف سنچرےوں کی مدد سے 12175 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ22 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور 104رن ہےں۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے وراٹ کوہلی نے 2007 اب تک جو374 ٹونٹی ٹونٹی بےن الاقوامی مےچ کھےلے ہےں انکی357 اننگوں مےں 41.40 کی اوسط اور 133.35 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ،آٹھ سنچرےوں اور91 نصف سنچرےوں کی مدد سے11965 رن بنائے ہےں۔ وہ15 مرتبہ اپنا کھاتہ نہےں کھول پائے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور آوٹ ہوئے بغےر122 رن ہے جو انہوں نے افغانستان کے خلاف دوبئی مےں8 ستمبر 2022 کو 90 منٹ مےں61 بالوں پر12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بناےا تھا۔آسڑےلےا سے تعلق رکھنے والے ڈےوڈ وارنر نے 2007 سے اب تک جو356 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی355 اننگوں مےں 37.60کی اوسط اور 140.61 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ،آٹھ سنچرےوںاور99 نصف سنچرےوں کی مدد سے 11695 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ 23 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکورآوٹ ہوئے بغےر 135 رن ہےں۔روہت شرما نے 2007 سے اب تک جو375 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی362 اننگوں مےں 31.75کی اوسط اور 133.74کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ، چھ سنچرےوںاور69 نصف سنچرےوں کی مدد سے 10003 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ 21 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور 118رن ہےں۔اس فہرست مےں چھٹا مقام آسڑےلےا سے تعلق رکھنے والے اےرون فنچ کے پاس ہے جنہو ں نے 2009 سے اب تک جو382 ٹونٹی ٹونٹی مےچ کھےلے ہےں انکی376 اننگوں مےں33.80کی اوسط اور 138.53کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ، آٹھ سنچرےوںاور77 نصف سنچرےوں کی مدد سے 11392 رن بنانے مےں کامےاب رہے ہےں۔ وہ26 مرتبہ صفر پر بھی آوٹ ہوئے ہےں اور ان کا سب سے زےادہ اسکور 172رن ہےں۔ فےصل فےچرس