ایم آر پبلی کیشنز کے اسٹال پر چھ نئی کتابوں کا رسم اجرا

نئی دہلی 04مارچ(پریس ریلیز)عالمی کتاب میلہ پرگتی میدان، نئی دہلی میں ایم آر پبلی کیشنز کے اسٹال پر چھ (۶) نئی کتابوں کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ پاکستان کے معروف نقاد، افسانہ نگار ڈاکٹر مرزا حامد بیگ کی کتاب ”اردو فکشن“ (تمثیلی قصّہ، ناول اور افسانہ)، پروفیسر احمد محفوظ صاحب (صدر شعبہ¿ اردو، جامعہ ملیّہ اسلامیہ، دہلی )کا شعری مجموعہ ©©” غبارِ حیرانی“ ڈاکٹرمحمد ایوب (صدر شعبہ¿ اردو، ڈی ایس پی ایم یونیورسٹی، رانچی)کی کتاب ”سماجی حقیقت نگاری اور اردو افسانہ“، ناول حلالہ کا اردو ترجمہ بقلم محمد فاروق انصاری (این سی ای آر ٹی) ”نذرانہ“، ابو مسعود (علیگ)کی تحقیقی کتاب ” آزادی سے قبل ترقی پسند اردو افسانہ “اور نورالدین (استاذ نیو ہورائزن اسکول، دہلی) کی تحقیق و تدوین ” ندا فاضلی کی غزل گوئی“ کا اجرا بدست جناب پروفیسر احمد محفوظ صاحب، پروفیسر کوثر مظہری صاحب، پروفیسر محمد کاظم صاحب، میکش امروہوی صاحب،مولانا ضیا اﷲ قاسمی، محمد مبشر صاحب ، قاری دلشاد صاحب عمل میں یایا۔ ان تمام حضرات نے صاحب کتب کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر دہلی یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلا میہ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، طلبا وطالبات کی موجود گی نے اس تقریب کو رونق بخشی۔