30 December, 2024

وقف ترمیمی بل پر غور کے لیے جے پی سی تشکیل دی گئی

A JPC was formed to consider the Waqf Amendment Bill

نئی دہلی، 09 اگست ( یو این آئی ) وقف ترمیمی بل 2024 پر غور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا آج اعلان کیا گیا۔ پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا سے 21 اور راجیہ سبھا کے دس اراکین ہوں گے ۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا اراکین میں مسٹر جگدمبیکا پال، نشی کانت دوبے ، تیجسوی سوریا، محترمہ اپراجیتا سارنگی، ڈاکٹر سنجے جیسوال، دلیپ سائکیا، ابھیجیت گنگوپادھیائے ، ڈی کے ۔ ارونا، گورو گوگوئی، عمران مسعود، محمد جاوید، محب اللہ، کلیان بنرجی، اے ۔ راجہ، ڈی لاو سری کرشنا، دلیشور کامت، اروند ساونت، مہاترے بلیا ماما، سریش گوپی ناتھ، نریش گنپت مہاسکے ، ارون بھارتی اور اسد الدین اویسی شامل ہیں ۔کمیٹی میں راجیہ سبھا کے اراکین میں برج لال، میدھا وشرام کلکرنی، غلام علی، رادھاموہن داس اگروال، سید ناصر حسین، محمد ندیم الحق، محمد عبداللہ، وی وجئے سائی ریڈی، سنجے سنگھ اور دھرم ادھیکاری وریندر ہیگڑے شامل ہیں۔پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن تک کمیٹی سے اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *