چندریان 3 کی کامیابی پر بوانا میں کی گئی شجر کاری

چندریان 3 کی کامیابی پر بوانا میں کی گئی شجر کاری

 پیڑ پودے آکسیجن مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوش گوار بناتے ہیں:مخدوم خان 

نئی دہلی :29 اگست (سیاسی تقدیربیورو)مشن چندریان 3 کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا جس سے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن ہوا ۔ چندریان 3 کی کامیابی کا جشن جاری ہے ۔ اسی کے تحت دہلی کے بوانا علاقے کی جے جے کالونی کے لوگوں نے شجر کاری کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر لوگوں کا کہناتھا کہ چندریان 3 کی کامیابی نے پوری دنیا میں ہندوستانی کا سر بلند کیا ہے ۔ شجر کاری کے دوران دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج مخدوم خان نے کہا کہ پیڑ پودے آکسیجن مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوش گوار بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں شجر کاری کی اشد ضرورت ہے فضائی آلودگی کے سبب لوگوں کو پر سکون ماحول نہیں مل پاتا ۔ تاہم اگر ہم اپنی اپنی کالونیوں اور گھروں کے آس پاس شجر کاری کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف صاف شفاف فضا قائم ہوگی بلکہ آپ کی کالونی ہر بھری نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب ہمار ا ملک کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو ہم عام لوگوں کے دلوں میں اپنے وطن کی خاطر کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ لہذا آج ہم نے شجر کاری کرکے ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔شجرکاری میں حصہ لینے والوں میں الطاف بھائی سکریٹری ، آل بھائی ، بلاک صدر ، بھائی صدر عالم ، بھائی مطلوب وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔