مدرسہ مصباح العلوم میں یوم آزادی کے پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی :14 اگست (سیاسی تقدیربیورو) مدرسہ مصباح العلوم رن بائے باغ ایجو کیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام موجپور میں یوم آزادی منایا گیا ۔پروگرام کا آغاز راشٹریہ گان سے ہوا ۔ جبکہ پرچم کشائی کی رسم ڈاکٹر معروف خان ، سابق پرنسپل ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول ، ڈاکٹر ایس کے شرما ، محمد شہاب الدین ، شاکر خان ، تسلیم انصاری نے بخوبی اداکی ۔اس موقع پر مدرسہ کے طلباو طالبات نے حب الوطنی پر مبنی گیت اور رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ پروگرام سے قبل بچوں نے ” ہر گھر ترنگا “ کیلئے ریلی بھی نکالی ۔تاہم اپنے اپنے گھر پر قومی پرچم ترنگا لگانے کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کی پرنسپل ریحانہ ریاض ، اور اساتذہ مولانا بلال ، علماءخان ، صالحہ ، مہک ، زریں خان ، نازنین ، ثمیر اور شب نو رنے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔اہم شرکاءمیں شاکر خان ، محمد افسر ، محمد اسلم ، ڈاکٹر ایم آر خان ، کمال الدین ، تسلیم انور ، محمد سعد ، عاصم ، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔