کانگریس کو ختم کرنے کی کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے

کانگریس کو ختم کرنے کی کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے

نرنہ ۔ یکم فروری (عبدالقدیر لشکری) نرنا میرا بہت پرانہ اسمبلی حلقہ میں آنے والا گاوں ہے۔ میرے والد کو چار مرتبہ اور مجھے ایک مرتبہ نرنہ والوں نے جتایا ہے ۔ یہ بات مسٹر راج شیکھر پاٹل ایم ایل اے ہمناآبادنے کہی ۔ وہ کل شب نرنہ میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے زور دے کر کہاکہ کانگریس کو ختم کرنے کی کسی کے باپ میں طاقت نہیں ہے۔ دوسری پارٹی سے ہماری پارٹی میں آے ہوں تو پارٹی کو مضبوط بنائیں۔آج ریاست کوکانگریس کی ضرورت ہے۔موصوف نے اشوک کھینی کے کام کاج کی تعریف کی اور کہاکہ آنے والا الیکشن ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ابھی میں سفر میں دیکھا نرنہ کی روڑ پوری طرح خراب ہوئی ہے۔ریاست کرناٹک میں کانگریس سرکار بنائے گی۔ہماری پارٹی سے جو بھی امیدوار ہونگے انہیں آپ لوگ مدد کرےں۔کانگریس پارٹی کے ریاستی کارگذارصدر جناب ایشور کھنڈے نے کہاکہ سبھی لوگ بی جے پی اور جے ڈی ایس سے بیزار ہوئے ہےں اور آج جو لوگ پارٹی میں داخل ہوئے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب کانگریس حکومت تھی جب 400 روپے میں گیس سلنڈرتھا لیکن اب گیس کے علاوہ دوسرے گھریلو سامان سبھی مہنگے ہوے ہیں۔آپ کو بی جے پی پردھان منتری فصل یوجناکاکیا فائدہ حاصل کئے۔کہاکہ نوجوانوں کو نوکری دینگے لیکن نہیں دیاگیا۔اور پکا مکان دےنے کی بات کی گئی ۔ میں جب منسٹر تھااور سدرامیا کی سرکار تھی، ہر سال 3 لاکھ مکان دئے گئے ہیں۔بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں نہ کھاوں گا نہ کھانے دونگا لیکن یہ سرکار گھپلے باز سرکارکیسے ہوگئی ۔40 پرسینٹ کمیشن سرکار ہے یہ۔آنے والے دنوں میں ہماری سرکار آنے پر ہر ایک کو 10 کلو چاول دیا جائے گا۔آنے والے تین مہینے میں الیکشن ہونگے اور ہم سرکار بنانے جارہے ہیں۔رحیم خان ایم ایل اے بیدر اور امرت راو چمکوڑے نے بھی خطاب کیا۔ اشوک کھینی نے کہاکہ میں آپ کے اچھے برے میں ہمیشہ ساتھ رہونگا۔میری ماں جب حاملہ تھی تب میرے والد شولاپور اسپتال کے لئے جارہے تھے تب رضاکار لوگ روکے اور مارنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ایک مسلم دوست نے کہا یہ شنکر کھینی میرے دوست ہے انہےں جانے دو۔ اسطرح سے پہلے سے ہی ہمارے تمام مذہب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔مجھے جتاکر لائےے میں اور بھی زیادہ بجٹ لاکر ترقی کے کام انجام دونگا۔ جب میں ایم ایل اے تھا نرنہ گاوں کےلئے 16 کروڑ سے زیادہ رقم منظور کرتے ہوے بہت سارے کام کیا ہوں۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ۔