کاٹھمنڈو زاھدآزاد جھنڈانگری ( سیاسی تقدیر بیورو)نیپال مسلم اتحاد نے وزیر داخلہ بال کرشنا خاند کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں حج کی فیس میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تنظیم کے سکریٹری حلیم شاہ نے بتایا کہ تنظیم کے صدر سراج احمد فاروقی کی قیادت میں ٹیم نے وزیر داخلہ کو ایک یادداشت پیش کیا ہے جس میں عازمین حج کے لیے مقررہ فیس میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔نیپالی حج کمیٹی نے اس سال عازمین حجاج سعودی عرب کے شہر مکہ جانے والے عازمین حج کے لیے دوگنا فیس مقرر کر دی ہے۔ نیپال حج کمیٹی نے 30 مئی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چار لاکھ ٦٦ ہزار روپے فی کس حاجی کو ادا کرنے ہونگے۔ جب کہ جب کہ سال ٢٠١٩ میں محض ٢ لاکھ ٢٥ ہزار روپے فی کس حاجی لئے گئے تھے-سراج فاروقی نے کہا کہ انہوں نے حج سے متعلق فیس کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مسلم کمیونٹی کی معاشی حالت کمزور ہے اور وہ اس وقت مقررہ فیس ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں، میمورنڈم کو سمجھتے ہوئے وزیر داخلہ نے فیس کم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔نیپال کے معروف تاجر مولانا عبد النور سراجی نے بھی فیس میں کمی کرنے کی گزارش کمیٹی سے کی ھے آپ نے مذید فرمایا کہ اس عازمین کے سفر کے اخراجات ڈبل کر دئیے گیےھیں جو یقیناً ذذیادتی ھے اسے کم کرنا چائییے