محمد سراج کی ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری

محمد سراج کی ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری

سید پرویز قیصر

نئی دہلی 9 جون:اوول، لندن مےں جاری عالمی ٹسٹ چمپےئن شب کے فائنل مےں آسڑےلےا کی پہلی اننگ مےں محمد سراج نے28.3اوور مےں108رن دےکر چار کھلاڑےوں کو آوٹ کےا جو ٹسٹ کرکٹ مےں ااسڑےلےا کے خلاف دوسری سب سے اچھی بالنگ تھی۔ ابھی تک اس تےز بالر نے جو19 ٹسٹ مےچ کھےلے ہےں انکی34 اننگوں مےں پانچ مرتبہ اےک اننگ مےں چار ےا اس سے زےادہ کھلاڑےوں کو آوٹ کےا ہے۔ انہوں نے اےسا ہندوستان سے باہر کھےلے گئے ٹسٹ مےچوں مےں کےا ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی19.5 اوور73 رن دےکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے آسڑےلےا کے خلاف برسبےن مےں جنوری 2021 , مےں انجام دی تھی۔ اس ٹسٹ مےں ہندوستان کو تےن وکٹ سے جےت حاصل ہوئی تھی۔آسڑےلےا کے کپےان پےٹ کومےنس کو اجنکےہ رہانے کے ہاتھوں کےچ کراکے اس حےدرآباد بالر نے ٹسٹ کرکٹ مےں اپنے وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ وہ اےسا کرنے والے ہندوستان کے 42 وےں اور کل ملاکر 409 وےں بالر ہےں۔ ہندوستان کے جن 42 بالروں نے ابھی تک پچاس ےا اس سے زےادہ وکٹ حاصل کئے ہےں ان مےں سے 15 دائےں ہاتھ کے تےز بالر ہےں۔ہندوستان کی جانب سے سب سے زےادہ وکٹ حاصل کرنے کا رےکارڈ لےگ اسپنر انےل کومبلے کے پاس ہے جنہوں نے1990 اور 2008 کے درمےان جو132 ٹسٹ مےچ کھےلے ہےں انکی236 اننگوں مےں40850 بالوں پر18355 رن دےکر29.65 کی اوسط اور9 65.9 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ619 کھلاڑےوں کو آوٹ کےا ہے۔ وہ35 مرتبہ اےک اننگ مےں پانچ ےا اسے زےادہ اور آٹھ مرتبہ اےک ٹسٹ مےں دس ےا اس سے زےادہ کھلاڑےوں کو آوٹ کرنے مےں کامےاب رہے ہےں۔ اےک اننگ مےں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی26.3 اوور مےں74 رن دےکر دس وکٹ ہے جو انہوں نے پاکستان کے خلاف نئی دہلی مےں فروری 1999 مےں انجام دی تھی۔اس مےچ مےں وہ 51 اوور مےں 149 رن دےکر دس کھلاڑےوں کو آوٹ کرنے مےں کامےاب رہے تھے جو اےک ٹسٹ مےں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔کُپل دےو ہندوستان کی جانب سے سب سے زےادہ وکٹ حاصل کرنے والے تےز بالر ہےں۔ انہوں نے 1978 اور 1994 کے درمےان جو131 ٹسٹ مےچ کھےلے ہےں انکی227 اننگوں مےں27740 بالوں پر12867 رن دےکر29.64 کی اوسط اور63.91 کے اسٹرائےک رےٹ کے ساتھ434 کھلاڑےوں کو آوٹ کےا ہے۔ وہ23 مرتبہ اےک اننگ مےں پانچ ےا اسے زےادہ اور دو مرتبہ اےک ٹسٹ مےں دس ےا اس سے زےادہ کھلاڑےوں کو آوٹ کرنے مےں کامےاب رہے ہےں۔ اےک اننگ مےں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی30.3 اوور مےں83 رن دےکر نو وکٹ ہے جو انہوں نے وےسٹ انڈےزکے خلاف احمد آباد مےںنومبر 1983 مےں انجام دی تھی۔چنئی مےں پاکستان کے خلاف جنوری 1980 مےں وہ 42.4 اوور مےں 146 رن دےکر گےارہ کھلاڑےوں کو آوٹ کرنے مےں کامےاب رہے تھے جو اےک ٹسٹ مےں انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔اےشانت شرما ( 105 ٹسٹ مےچوں مےں311 وکٹ)،جواگل سری ناتھ ( 67 ٹسٹ مےچوں مےں236 وکٹ)، محمد سمےع ( 64 ٹسٹ مےچوں مےں227 وکٹ)، امےش ےادو ( 57ٹسٹ مےچوں مےں168 وکٹ)، جسپرےت بمراہ (30 ٹسٹ مےچوں مےں128 وکٹ)، منوج پربھاکر (39 ٹسٹ مےچوں مےں96 وکٹ)، وےنکٹےش پرشاد (33ٹسٹ مےچوں مےں96 وکٹ)، سری سنتھ(27 ٹسٹ مےچوں مےں87 وکٹ) راما کانت ڈےسائی ( 28ٹسٹ مےچوں مےں74 وکٹ)، مدن لال (39 ٹسٹ مےچوں مےں71 وکٹ)، بھونےشور کمار(21 ٹسٹ مےچوں مےں63 وکٹ)، چےتن شرما ( 23 ٹسٹ مےچوں مےں61 وکٹ) اور اجےت اگرکر(26 ٹسٹ مےچوں مےں58 وکٹ) محمد سراج سے پہلے ہندوستان کے لئے پچاس ےا زےادہ وکٹ حاصل کرنے والے دائےں ہاتھ کے تےز بالر ہےں۔ فےصل فےچرس