فیس گروپ کے زیراہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر ٹرپل ایس اسٹوڈیو، شکرپور میں مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد، سروپلی رادھا کرشنن میموریل ایوارڈ 2022سے کیا گیا سر فراز
فیس گروپ کے زیراہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر ٹرپل ایس اسٹوڈیو، شکرپور میں مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد، سروپلی رادھا کرشنن میموریل ایوارڈ 2022سے کیا گیا سر فراز
خو ش ہو کے ملنے والے کم ہو تے جا رہے ہیں تیزی سے اب اکیلے ہم ہو تے جا رہے ہیں
نئی دہلی (پریس ریلیز)فیس گروپ کے زیراہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر ٹرپل ایس اسٹوڈیو، شکرپور میں مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت انجمن فروغ اردو دہلی کے صدر معین اختر انصاری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ ناظم مشاعرہ،شاعر و ٹی وی اینکر معین شاداب نے نہایت خوش الوبی سے انجام دی اس شاندار و پر وقار تقریب میں مرکزی وقف کونسل کے رکن رئیس خان پٹھان حکومت ہند اور ایم ایل اے سریش کمار بگا ایڈوکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانان ذی وقار کے طور پر درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے چیف انچارج سید کاشف نظامی، اے اے پی رہنما حاجی شاہنواز، سروکون وولٹیج اسٹیپلائزر کمپنی کے سی ایم ڈی حاجی قمر الدین صدیقی، ڈولفن فٹ ویئر کے سی ایم ڈی سید فرحت علی، دہلی اسٹیٹ مومن کانفرنس کے سکریٹری حاجی ریاض الدین انصاری، حافظ سلیم احمد وغیرہ بھی موجود تھے۔مہمانان معززین میں ایڈوائزر، کلچرل کمیونٹی انٹیگریشن، ریٹائرڈ اے سی پی نیام پال سنگھ، میڈیا 24×7 کے چیف ایڈیٹر معروف رضا، سیاسی تقدیر کے گروپ ایڈیٹر، مستقیم خان، انجم رضا مصطفی کے جنرل سیکریٹری، محمد اکرام ایڈووکیٹ، سماجی کارکن۔ راج بالا سنگھ را،نو جاوید رحمانی، گروپ ایڈیٹر، ٹوڈے جرنلزم، لیاقت حسین، سی ایم ڈی، ایم آر اینڈ سنز، ارشد حسین، بلڈرز، حاجی رئیس احمد، نائب صدر، دہلی پردیش عام آدمی پارٹی اقلیتی ونگرئیس ملک،طارق صدیقی چیئرمین دہلی مائنا رٹیز ویلفئر فیڈریشن، اسرار احمد، بیٹا انصاری، پوجا سریواستو،ایس کے بیتاب، سماجی کارکن اروند وتس، عطا الرحمان سیفی، کنور عظمت علی وغیرہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایم ایل اے ایس کے بگا نے اپنے خیالات کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ شاعر سماج کا آئینہ ہوتا ہے، وہ اپنی شاعری کے ذریعے حکومت اور انتظامیہ کی خامیوں اور سماجی برائیوں کو سامعین کے سامنے پیش کرتے ہیں۔آرگنائزر ڈاکٹر مشتاق انصاری نے کہا کہ اساتذہ ملک کی ترقی کی بنیاد ہیں، معاشرے کی ترقی بہتر تعلیم کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق ہمیں اپنے اخراجات کرنے چاہئے،خواہ بچون کی تعلیم کے لیے اپنے ضروری اخراجات کو کم کرنا پڑے لیکن بچوں کی تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ملک اور معاشرے کی بہتر تعمیر کے لیے اعلیٰ سطح کی تعلیم بہت ضروری ہے۔اس موقع پر سروپلی رادھا کرشنن میموریل ایوارڈ 2022 سے مہمانان و شعراء کرام کو سرفراز کیا گیا۔پروگرام کا آغاز ثمر خان نے نعت رسول پاک سے کیا۔جن شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان کے نام طالب رام پوری،معین شادب، دانش ایوبی، امیر امروہوی، خالد اعظمی، جاوید نیازی، فرید احمد فرید، انس فیضی، حامد علی اختر، شاکر دہلوی، سلمان سعید، عارف دہلوی، کرشنا شرما دامینی، پونم بھاٹیہ، ریشمہ زیدی، سریتا جین، زرین صدیقی اور ثمر خان وغیرہ شعراء و شاعرات نے اپنے کلام پیش کئے۔