ایم اے آر اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاوں میں یوم سائنس کا انعقاد
جلگاوں:28فروری(عبدالوحید جنیدی)قومی سائنس کا دن 28 فروری کو باصلاحیت سائنسدان سی۔وی۔ رمن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ایم اے آر اینگلو اردو ہائی اسکول جلگاو¿ں میں یوم سائنس کی ایک پروقار تقریب کاانعقاد عمل میں آیا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت ادارہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ بابوسر نےفرمائی، اس پروقار تقریب میں طلباءوطالبات نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا سائنسی ماڈلس، چارٹس،تقاریر پیش کی نیز سائنسی کوئز کا بھی انعقاد کیا تھا جو کہ قابل ستائش طلباءوطالبات نےاپنے پریزینٹیشن سے اساتذہ کو متاثر کیا،اس موقع پر ادارہ ہٰذا کے سپروایزر نعیم بشیر سر نے کہا کہ اس دن کا بنیادی مقصد طلبہ کو سائنس کے میدان میں نئے تجربات کے لیے تحریک دینا ہے اور انہیں سائنس کی جانب راغب کرنا ہے نیز انہیں سائنسی کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے۔ وائس پرنسپل فاروق امیر سر نے طلبہ سے فرمایا کہ اسلام نے ہمیشہ تحقیق پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیق، تدبیر کریں سائنسی علوم حاصل کریں، علم مادری زبان میں ہی بہتر طور سے حاصل ہوتا ہے، اپنے خطبہ صدارت میں ادارہ ہٰذا کے پرنسپل ڈاکٹر بابو شیخ سر نے فرمایا کہ سائنسی سرگرمیوں اور مختلف قسم کے پروگرام سے طلبہ کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ انکی تحقیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے، نیز فرمایا کہ طلبہ میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے. اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ نے خوب محنت کی۔نظامت کے فرائض شائستہ مس نے بحسن و خوبی انجام دیے ، شگفتہ مس کے اظہار تشکّر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔