لکھنو سپر جائنٹس کا پلے آف مےں تےسرا سب سے کم اسکور

سید پرویز قیصر
نئی دہلی 26 مئی:چنئی مےں ممبئی انڈےنس کے خلاف ےلی مےنےٹر مےں لکھنو سپرجائنٹس کے سبھی کھلاڑی 16.3 اوور مےں101 رن بناکر آوٹ ہوئے جو اس کا انڈےن پرےمےر لےگ مےں دوسرا سب سے کم اور پلے آف مےں تےسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس مےچ مےں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈےنس نے مقررہ20 اوور مےں آٹھ وکٹ پر182 رن بنائے تھے اور لکھنو سپرجائنٹس کو 16.3 اوور مےں101 رن پر آوٹ کرکے مےچ81 رن سے جےتا۔ 81 رن کی ےہ جےت پلے آف مےں رنوں کے حساب سے تےسری سب سے بڑی جےت ہے۔لکھنو سپر جائنتس دوسری مرتبہ انڈےن پرےمےر لےگ کے ناک آوٹ مرحلہ مےں پہنچی تھی جہاں وہ اےک بڑی شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی۔ گذشتہ سال بھی لکھنو سپر جائنٹس نے اےلی مےنےٹر مےں کھےلنے کا اعزاز حاصل کےا تھا جس مےں اسے شکست ہوئی تھی۔ کولکاتہ مےں25 مئی2022 کو کھےلے گئے اس مےچ مےں رائل چےلنجرس بنگلور نے اسے14 رن سے شکست دےکر ٹورنامنٹ سے باہر کردےا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چےلنجرس بنگلور نے مقررہ20 اوور مےں چار وکٹ پر 207 رن بنانے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کو مقررہ 20 اوور مےں چھ وکٹ پر 193 رن پر روک دےا تھا۔انڈےن پرےمےر لےگ مےں پلے آف مےں سب سے کم اسکور دکن چارجرس نے بناےا ہے۔24 مئی2010 کو ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹےل اسٹےڈےم مےں تےسرے مقام کے لئے ہوئے مےچ مےں اسکے سبھی کھلاڑی18.3 اوور مےں82 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ رائل چےلنجرس بنگلور نے13.5 اوور مےں اےک وکٹ پر 86 رن بناکر مےچ نو وکٹ سے جےتا تھا جو اندےن پرےمےر لےگ کے پلے آف مےں وکٹوں کے حساب سے سب سے بڑی جےت ہے۔دہلی کےپٹلس 2008 مےں ہوئے سےمی فائنل مےں16.1 اوور مےں87 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی جو انڈےن پرےمےر لےگ مےں پلے آف مےں دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس مےچ مےں راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور مےں نو وکٹ پر 192 رن بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے اس مےچ مےں105 رن سے کامےابی ملی تھی۔ ےہ 105 رن کی جےت انڈےن پرےمےر لےگ مےں پلے آف مےں رنوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جےت ہے۔چنئی سپر کنگس نے چنئی مےں 25 مئی 2012 کو دوسرے کوالی فائر مےں86 رن سے جےت اپنے نام کی تھی جو انڈےن پرےمےر لےگ مےں رنوں کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی جےت ہے۔ اس مےچ مےں چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور مےں پانچ وکٹ پر222 رن بنائے تھے۔ اس بڑے اسکور کے جواب مےں دہلی کےپٹلس کے سبھی کھلاڑی16.5 اوور مےں136 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جسکی وجہ سے وہ86 رن سے مےچ ہارے تھے۔لکھنو سپر جائنٹس کا انڈےن پرےمےر لےگ مےں سب سے کم اسکور13.5 اوور مےں82 رن ہے جو اس نے پونہ مےں گجرات ٹائٹنس کے خلاف 10 مئی2022 کو ہوئے مےچ مےں بناےا تھا۔ اس مےچ مےں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس نے مقررہ 20 اوور مےں چار وکٹ پر 144 رن بنائے تھے۔ اس مےچ مےں وہ62 رن سے فاتح بنی تھی۔ فےصل فےچرس