کیجریوال حکومت غیر منظم شعبے میں کارکنوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے گی: منیش سسودیا

ڈی ایس ای یو کے تیار کردہ خصوصی تربیتی پروگرام کے ذریعے مہارت کی تربیت فراہم کی جائے گی

کیجریوال حکومت غیر منظم شعبے میں کارکنوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے گی: منیش سسودیا

نئی دہلی، 9 جون:(سیاسی تقدیر بیورو) کیجریوال حکومت اب دہلی میں موچی، دھوبی، لوہار، پلمبر، مستری، الیکٹریشن، کمہار وغیرہ سمیت مختلف غیر منظم شعبوں کے کارکنوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرے گی۔ اس کے تحت دہلی اسکل اینڈ انٹرپرینیورشپ یونیورسٹی کی طرف سے ایک خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ان غیر منظم شعبے سے وابستہ لوگوں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کو ٹارگٹ گروپس سے جوڑا جاسکے۔ اس پروگرام کے تحت پہلے ان ورکرز کی شناخت مختلف ذرائع جیسے کنسٹرکشن بورڈ ڈیٹا بیس، ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کے ذریعے کی جائے گی اور انہیں DSEU کے ذریعے سرٹیفکیٹ ٹریننگ کورس کروایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ورکرز کو ان کے کام سے متعلق ٹول کٹس اور یونیفارم بھی دیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ایک پورٹل بھی تیار کیا جائے گا جس پر تمام کارکنوں کی معلومات موجود ہوں گی اور دہلی کے شہری اس پورٹل کے ذریعے ہنر مند کارکنوں سے اپنی خدمات لے سکیں گے۔ کیجریوال حکومت دہلی کے عوام کے تمام طبقات کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔  حکومت کی اس کوشش سے نہ صرف محنت کش طبقہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر کر سکے گا بلکہ پورٹل کے ذریعے ان کی آمدنی کے ذرائع میں بھی اضافہ ہو گا۔ حکومت کا یہ قدم ان غیر منظم شعبوں کے مزدوروں کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ، عزت مآب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک میٹنگ میں اس خصوصی تربیتی پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔