اجلاس کامیابی کےلئے جمعیت علماءنے اہلیان امروہہ شکریہ ادا کیا
امروہہ04مارچ(نمائندہ)جمعیت علماءامروہہ کا خصوصی اجلاس خان ایم بی کمیونٹی ہال محلہ جھنڈا شہید پر زیر سرپرستی معروف عالم دین صدر المدرسین مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری منعقد ہوا اجلاس کی صدارت شہر صدر ماسٹر ذاکر حسین کاظمی نے کی حسب روایت تلاوت قرآن کریم اور نعت نبی کے بعد اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہویے ناظم اجلاس جرنل سکریٹری جمعیت علماءامروہہ حافظ حنیف نے کہا کہ گزشتہ 12 فروری کے دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیت علماءہند کا 34 واں عام اجلاس تاریخی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا اس اجلاس میں اہلیان امروہہ کے تعاون سے جمعیت علماءامروہہ کے ذریعے مرکزی کمیٹی کے ذریعے دی گیی بڑی ذمہ داریوں کو بیحد نظم نسق کے ساتھ پورا کیا گیا جمعیت علماء امروہہ کے زیر اہتمام منعقد اجلاس تشکر کی سرپرستی فرما رہے معروف عالم دین صدر مدرسین مدرسہ جامعیہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے جمعیت علماءہند کی تاریخ سے حاضرین کو روشناس کراتے ہویے جماعت کے ذریعے کیے گیے تاریخی فیصلوں سے روشناس کرایا مفتی عفان نے کہا کہ ہمیں ملک میں بھائی چارہ باہمی رواداری اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے حب الوطنی قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینا چاہیے مفتی سید محمد عفان نے تاریخ اسلام پر خطاب کے دوران کہا کہ دیگر مذاہب و اسلام سے وابستہ بڑا طبقہ اس غلط فہمی میں رہتا ہے کہ اسلام صرف 1400 سال قبل کا ہی مذہب ہے جبکہ اسلام ہی دنیا کا سب سے پہلا مذھب ہے بولے دنیا میں سب سے پہلے حضرت آدم تشریف لیکر اہے اور حضرت آدم ہی پہلے نبی ہیں جو اللّ کا پیغام لیکر آے دیگر مذاہب کے لوگ منو کو پہلا انسان کہتے ہیں اللّ کا نام لیں یا اوم کہیں لیکن سبکا مالک ایک ہی ہے اسلام ہی سب سے پرانا مذھب ہے مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے ترکی اور شام میں آے شدید زلزلہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور جمعیت علماءہند کی جانب سے متاثرین کے لئے جاری امدادی سلسلہ کو ہی بیان کیا بتایا کہ جماعت کی ٹیم ترکی و شام میں موجود ہے اور ممکن مدد متاثرین کی جاری ہے اسکے علاوہ مفتی عفان نے ماہ مبارک شعبان المعظم کی فضیلت کو بھی بیان کیا اور کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہویے 15/14 شعبان کو کی جانے والی عبادات کو گھروں میں رہکر ہی کرنے کی کوشش کریں ایک جگہ زیادہ جمع ہونے سے پرہیز کریں آخر میں دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا اس موقع پر ماسٹر ذاکر حسین کاظمی مفتی ریاست علی مفتی منصف خاں مولانا قاری یامین ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ حاجی محبوب ماسٹر اسلم عثمانی حسین زیدی ڈاکٹر افسر پرویز مراد عارف ایڈوکیٹ حاجی خورشید انور حافظ فرمان مولانا عبد الجببار وغیرہ نے بھی بھی خطاب کیا جبکہ کثیر تعدا میں لوگ موجود رہے۔