عباسی ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیئر کی جانب سے منایا گیا یوم آزادی

عباسی ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیئر کی جانب سے منایا گیا یوم آزادی
عباسی ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیئر کی جانب سے منایا گیا یوم آزادی

قومی صدرحاجی عزیز محمد خان عباسی نے قومی پرچم ترنگا لہرایا اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا

محمدتسلیم 

نئی دہلی: 17 اگست (سیاسی تقدیربیورو) بھارتیہ عباسی ڈیو لپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن رجسٹریشن کے ہیڈ آفس جواہر پارک میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںایسو سی ایشن کے قومی صدر، حاجی عزیز محمد خان عباسی نے قومی پرچم ترنگا لہرایا اور مجاہدین آزادی کو یاد کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی محمد یونس ایم ایل اے مصطفی آباد، دہلی، سماجی کارکن عبدالحفیظ صاحب ، مہمان ذی وقار نتن تیاگی، سابق ایم ایل اے، لکشمی نگر، شویتا نگم، کونسلر، للیتا پارک لکشمی نگر، بی بی تیاگی، سابق کونسلر اور چیئرمین، اسٹینڈنگ کمیٹی، میونسپل کارپوریشن دہلی، (بی جے پی) مجیب الرحمن صدیقی، سینئر لیڈر، دہلی کانگریس کمیٹی، الیاس منصوری، علاوہ ازیں آل انڈیا عباسی ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے عہدیداران حاجی صوفی محمد سلیم سلطانی نائب صدر، جمال الدین عباسی نیشنل ایگزیکٹیو ممبر ،شہاب الدین عباسی، محمد یامین، امیدی حسن جیت پور، حاجی رئیس الدین عباسی، جاوید علی وزیرآباد، عابد علی، محمد شاہد ، محمد انصار احمد، سلیم، فیضان احمد، شمیر غازی آباد اور تمام ممبران موجود تھے۔