حاجی اسلام بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری مقرر

حاجی اسلام کانگریس پارٹی کے مضبوط سپاہی ہیں، انہوں نے ہمیشہ کانگریس پارٹی کے لیے ہر الیکشن میں محنت کی اب انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دی گئی ہے: چودھری زبیر احمد
محمدتسلیم
نئی دہلی :17 اگست (سیاسی تقدیربیورو)بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں چوہان بانگر میں موج پور وارڈ کے سیاسی اور سماجی کارکن حاجی اسلام ضلع صدر چودھری زبیر احمد نے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا۔زبیر احمد نے کہاکہ حاجی اسلام کانگریس پارٹی کے مضبوط سپاہی ہیں، انہوں نے ہمیشہ کانگریس پارٹی کے لیے سخت محنت کی ہے۔ اب انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مجھے ان سے پوری امید ہے کہ اب وہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں گے اور آنے والے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ حاجی اسلام ہمارے بہت مضبوط ساتھی ہیں، سیلم پور اسمبلی کے ہر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مجھے امید ہے کہ پارٹی کی جانب سے حاجی اسلام کو جو نئی ذمہ داری دی گئی ہے اسے پوری دیانتداری سے نبھائیں گے۔ اس موقع پر حاجی اسلام نے زبیر احمد کو یقین دہانی کرائی کہ میں پارٹی اور آپ کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو پوری خلوص نیت سے نبھاو¿ں گا۔اس موقع پر خورشید بھاٹی ، حاجی شکیل ، سید ناصر جاوید ، مرزا شوقین ، شاہد چودھری ، الطاف ادریسی ، نظام الدین ، ونود پر دھان ، انصار خان ، ندیم راعین ، اسلم ملک ، محمد فیصل ،موجودرہے ۔