غوثیہ فلاح ملت فاونڈیشن دہلی نے مولانا ظفر الدین برکاتی کو پیش کیا القلم ایوارڈ

غوثیہ فلاح ملت فاونڈیشن دہلی نے مولانا ظفر الدین برکاتی کو پیش کیا القلم ایوارڈ

تعمیر جدید کے بعد مسجد غوثیہ جسولہ میں سالانہ سلطان الہند کانفرنس کا ا نعقاد

 نئی دہلی:4 فروری (سیاسی تقدیربیورو) بعد نماز عشا، تعمیر جدید اور توسیع کے بعد غوثیہ مسجد جسولہ گاو¿ں جامعہ نگر میں غوثیہ فلاح ملت فاو¿نڈیشن جسولہ کے زیر اہتمام سالانہ سلطان الہند کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فا¶نڈیشن کے ارکان و احباب اور مقامی تعلیم یافتہ حضرات کے ہاتھوں ماہ نامہ کنزالایمان دہلی کے مدیر اعلیٰ مولانا محمد ظفر الدین برکاتی مصباحی کو علمی قلمی، ادارتی اور بطور خاص فلاحی خدمات کے اعتراف و اعزاز میں '' القلم ایوارڈ '' پیش کیا۔ ایوارڈ پیش کرنے والوں میں مولانا اقلیم رضا مصباحی، مولانا زین اللہ نظامی، انجینئر نسیم احمد خان، ماسٹر فاروق احمد خان، انجینئر مبارک خان، سیاسی رہنما ظفر گاندھی اور مناظر خان بریلوی صاحبان شامل تھے۔ اس کے بعد سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمة و الرضوان کی صوفیانہ زندگی اور مبلغانہ خدمات کے تناظر میں خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ظفر الدین برکاتی نے کہا کہ اگر ہم اپنے آپ کو خواجہ غریب نواز کا غلام سمجھتے ہیں تو سب سے پہلے ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کریںاگر ہم ایسا کرتے ہیں تو آج بھی سلطان الہند کی صوفیانہ زندگی کے اثرات اپنا کمال دِکھانا شروع کر دیں گے اور لوگ آج بھی ہم غلامان خواجہ بزرگ کے کردار و عمل کو دیکھ کر دین اسلام کی پناہ میں آنا شروع ہو سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ خدام بارگاہ خواجہ سے پہلے ہم سلطان الہند کی تعلیمات پر عمل کر کے دِکھائیں۔ کیوں کہ خواجہ غریب نواز کے کردار وعمل کو ہی دیکھ کر بھارت کے ہزاروں بندگان خدا نے اسلام قبول کیا تھا۔حافظ مہتاب عالم گورکھپوری نے قرآن کریم کی تلاوت کی، مولانا غفران خان نائب امام غوثیہ مسجد نے نظامت کی اور معراج فیضی کشی نگری نے نعت ومناقب پیش کیے۔ محفل میں جامعہ نگر اوکھلا کے عوام و خواص بڑی تعداد میں شامل تھے۔ صلوة و سلام اور دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا بعدہ لنگرغریب نواز تقسیم ہوا۔