سابق وزیر اور رکن اسمبلی جناب راج شیکھرپاٹل ، اہلیہ اور ان کی دختر کا کمارچنچولی میں خیرمقدم

سابق وزیر اور رکن اسمبلی جناب راج شیکھرپاٹل ، اہلیہ اور ان کی دختر کا کمارچنچولی میں خیرمقدم

منااکھیلی۔ 25؍اکٹوبر (عبدالقدیر لشکری ) معزز ایم ایل اے اور سابق وزیر جناب راج شیکھر بی پاٹل نے کل شام حلقہ کے کمارچنچولی گاؤں میں شری بیرلنگیشور دیواکے 69 ویں جاترا مہوتسو اور سری بیرلنگیشور مندر کے بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ دیوالی فیسٹیول میں شرکت کی۔ جناب ایم ایل اے اور ان کی اہلیہ محترمہ پریما راج شیکھرپاٹل ، رکن اسمبلی کی دختر ڈاکٹر شکنتلا آکاش تالم پلی کا گاؤں والوں نے جئے کے نعروں، پھولوں کی بارش اور رقص کے ساتھ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد ایم ایل اے راج شیکھرپاٹل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کسی جنم کااچھاکام ہے کہ مجھ پر جے سی بی کے ذریعے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے ایک شاندار جلوس کے ذریعہ اسٹیج پر لایاگیا۔میں اس عزت افزائی کے لئے گاؤں کے افراد کاہاتھ جوڑ کر شکریہ اداکرتاہوں ۔ اور آئندہ اس گاؤںکے لئے میری خدمات جاری رہیں گی۔ ایم ایل اے کی صاحبزادی محترمہ ڈاکٹر شکنتلا آکاش تالم پلی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جب میں الیکشن کے مقصد سے آپ کے گاؤں آئی تھی تو سبھی نے میراساتھ دیاتھا ۔ مستقبل میں بھی آپ کی محبت اور اعتماد اور تعاون ہمارے بسواراج پاٹل خاندان کے ساتھ رہے گا۔انھوں نے دیپاولی کی مبارک باد پیش کی۔  اس موقع پر تڈولا کے شری راجیشور شیواچاریہ، مہکارا سنستھان ہیرے مٹھ بھی موجودتھے۔ بیرپا متیا گور، انکش گرو کی قیادت میں اور بہت سے عقیدت مند، مندر کمیٹی کے عہدیداران بشمول مقامی قائدین جیسے کہ مسز سلیمان دنڈے گرام پنچایت صدر، اے بی سوامی، بیرلنگیشور مندر کے صدر مسٹر انیل کمار گھن چکرے، ناگ بسیا سوامی، عثمان خاں جمعدار، ویجناتھ دلپتی ، سنیل اللہ پورے ،جے کمار گاورے ، وجے کمار گھن چکرے ، پربھو یلگونڈ، وجئے کمار کسالے، وجئے کمار بھووی، بابا خان جمعدار، بسواراجا اُسرگے، کاشی ناتھ ہنجے، ناگنا میترے، روی شیریکار، چن بسپا ہنجے، ویجناتھ اُسرگے، روشن سندھے ، طالب کارباری ، راج کمار ہالگرٹے، وجے کمار ناتھے ، ملیکارجن مادگوڈ، شیوکمار مکاجی ، وشواناتھ اسرگے ، رگھوناتھ گھن چکرے ، بسپا دبلگندے اور دیگر موجودتھے۔