وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
مدرسہ ابوبکر صدیق رجواپورمیں عظیم الشان پروگرام
پالیکا کپل وستو07مارچ(پریس ریلیز)تاریخ ۵ مارچ۲۰۲۳ بروز اتوار رجواپور یوشودھرا گاو¿ں پالیکا کپل وستو ،مدرسہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ میں بچوں کاتعلیمی مظاہرہ و سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں طلبہ وطالبات نے حمد، نعت ،تقریر وڈرامہ پیش کیا مجموعی اعتبار سے بچوں کی کاکردگی اطمینان بخش رہی طلباء وطالبات کی کارکردگی بہت عمدہ رہی بچوں کے پروگرام کی نظامت حافظ عبد الرقیب صا حب نےشاندار طریقے سے کی بچوں نے قرات تقریر حمد نعت پیش کیا اور ان کی تقریر سے عوام محظوظ ہوئے طلبہ وطالبات کے تعلیمی مظاہرے کے بعد حافظ صادق صاحب کے زبانی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا مولانا مولانا عیسیٰ بلال صاحب نے خوش الحان آواز میں حمد باری تعالی ٰ پیش کیا حافظ شرف الدین صاحب نے نعت شریف پیش کیا مولانا انیس الرحمان مدنی صاحب استاد جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نیپال نے عورتوں کے تعلق سے شاندار خطاب فر مایا اور لوگ مستفید ہوئے مولانا انیس صاحب مدنی نے کہا کی عورتیں اپنے گھر کو سنوار سکتی ہیں، جنت نما بنا سکتی ہیں عورت اگر نیک ہوگی بچوں کی تربیت اچھی ہوگی تو بچے اچھے ہوں گے انہوں نے علامہ اقبال کے شعربھی پیش کیا. وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اس کے بعد مولانا عبد المعبود مدنی صاحب نے صدارتی کلمات میں کہا کہ بچوں کو دینی تعلیم دلانا اور دینی امور میں دلچسپی دلانا ان کی عمدہ تربیت کرنا والدین پر فرض ہے انہوں نے بچوں کی تعلیم وتربیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی کریں تاکی یہ بچے دین پسند بنیں اور اسلام کی برگشتگی سے محفوظ رہیں انہوں نے فر مایا کی مدارس ومکاتب دینی دینی قلعے ہیں ان کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے مولانا سالک بستوی صاحب نے اپنا کلام پیش کیا استقبالیہ نظم پیش کر کے خوب دادوتحسین حاصل کی مولانا نیاز احمد فیضی صاحب نے اتفاق واتحاد کے موضوع پر روشنی ڈالی اور اتحاد واتفاق پر زور دیا ، ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنے مولانا نیاز احمد فیضی صاحب نے بہت ہی عمدہ خطاب فرمایا اور عوام مستفید ہوئے انجنئیر عبد القیوم وارڈ ادھیکش نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا حافظ نسیم اختر عطاء اللہ شاہ نے عمدہ نظم پیش کی ڈاکٹر عبد اللہ فیصل ایڈیٹر المصباح ممبءنے شاندار نظامت کی کلیہ سمیہ للبنات کے ناظم مولانا نظام الدین صاحب نے شرکت کی مولانا مبارک حسین صاحب نے پروگرام کو کامیاب بنا نے کے لئیے محنت کی اور اپنے دولت کدے پر علماء کی مہمان نوازی بھی کیادارہ کے ناظم عبد الحکیم، محمد مسلم راعینی ، ڈاکٹر عتیق الرحمان،مولانا عزیز الدین صاحب یوسفی، ذاکرحسین، سعید پٹھان،عبد دود میتھی، وغیرہ نے انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا عزیز الرحمان چنکو،مختار احمد پکڑی ، حاجی خلیل وغیرہ نے دلچپسی دکھاء ادارہ کے اساتذہ مولانا نورالہدیٰ مدنی، مولانا عبد السلام سلفی، مولانا پرویز عالم مطلعی، ما سٹر بندیشوری درس وتدریس کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں اجلاس کے انتظام وانصرام میں لگے رہے پروگرام کا اختتام مولانا نور الہدیٰ مدنی صاحب کے دعائیہ کلمات پر ہوا ۔