ہو نہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اولین سماجی فریضہ:اظہر حسین

اکولہ کی ملت اسکول میں برار تعلیمی کارواں کے تہنیتی پروگرام میں صبا کا اعزاز
اکولہ03فروری(محمد افسر) اعلا تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا بلند مقام حاصل کرنے کے مترادف ھے۔یہ مقام پر وہیپہنچ سکتے ھیں جو دن رات پڑھا ی کرکے منصوبہ بند طریقے سے محنت کرتے ھیں۔ کامیابی حاصل کرنا کوءی بڑی بات نہیں۔لیکن اعلا نمبرات حاصل کرنا یہ بڑی بات ھے۔ اور ایسے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزا ی کرنا یہ ہماری اولین سماجی ذمہ داری ھے۔جسے ہم برار تعلیمی کارواں کے پرچم تلے نبھانے کی کوششیں کر رہے ھیں۔ایسے خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے سابق وزیر خان محمد اظہر حسین نے ملت تعلیمی کیمپس حاجی نگر آکوٹ فائ یل اکولہ میں منعقد صباءفاطمہ عبدالقیوم کے اعزازی جلسے میں اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ بتا دیں صبا فاطمہ عبدالقیوم نے ایم۔ایس۔سی۔کیمیسٹری میں امراوتی یونورسٹی میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔اسی مناسبت میں اس طالبہ کی حوصلہ افزائی کے برار تعلیمی کارواں نے یہ تہنیتی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اکولہ دارلقضاءکے مہتمم مفتی محمد اشفاق قاسمی ،مذکورہ طالبہ کے والد عبدالقیوم،ڈاکٹر سید سعید،محمد دانش،سابق مدرس اعجاز خان،محمد مبین الرحمن،اشتیاق حسین،صدر معلمہ کوثر جہاں،محمد افسر،اور دیگر معززان شہر حاضر تھے۔ جلسہ کا آغاز چھٹی جماعت کی طالبہ ثمینہ عرش کے تلاوت کلام سے ہوا۔ اس کے بعد صبا ء فاطمہ کو شال اور گلدستہ دل کر صدر معلمہ کوثر جہاں اور یاسمین بانو نے اعزاز کیا۔ اور برار تعلیمی کارواں کی جانب سے حوصلہ افزاء ی کے لئے نقد دو ہزار روپیے بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ اس جلسے کے منتظم پرنسپل الحاج سرفراز خان نے اس جلسے کی غرض و غایت بیان کی۔اور برار تعلیمی کارواں کے سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد طالبہ صباء فاطمہ نے اپنے تجرباتی خیالات بیان کیے۔اور سامعین میں موجود طلبہ کے اطمینان بخش جوابات دء ے۔ جلسے کی نظامت معلم محمد مبین الرحمن نے اور اظہار تشکر اشتیاق حسین نے ادا کیے۔ جلسے کو کامیاب بنانے کےلئے تمام اساتذہ کرام اور نان ٹیچنگ کے لوگوں نے کوششیں کیں۔