پولس کے ڈرسے میواتی مسلمان جنگلوں اورپہاڑوںمیں رات گزارنے پر مجبور

پولس کے ڈرسے میواتی مسلمان جنگلوں اورپہاڑوںمیں رات گزارنے پر مجبور

جمعیةعلماءمتحدہ پنجاب کے صدر مولانا ہارون قاسمی کی سربراہی میں ایک وفد کی میوات دورہ کے بعد چشم کشا رپورٹ 

نئی دہلی 5اگست (پریس ریلیز) 3اگست کو جمعیة علماءہند کا ایک وفد صدر جمعیة علماءہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر مرکزی دفتر دہلی سے مولانا محمد ہارون کی قیادت میں مولانا محمد صابر قاسمی و مولانا شوکت علی پر مشتمل میوات و گوڑگاوں بھیجا گیا سب سے پہلے یہ وفد گوڑگاوں پہونچا جہاں مقامی طور پر وفد کی رہنمائی اسماعیل کاٹپوری نے کی، یہ وفد گروگرام سکریٹریٹ گیا، یہاں مقامی ذمہ داروں سے مل کر باہمی تبادلہ خیال کرتے ہوئے گورگاوں کے تازہ حالات کا جائزہ لیا، علاوہ ازیں گروگرام سیکٹر 4 میں مفتی سلیم قاسمی سے وفد نے ملاقات کی،وفد نے شہر کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ یہاں مسجد انجمن سیکٹر 57 کے نائب امام شہید حافظ سعد کے قتل کے بعد شہر گورگاوں کی فضا پوری طرح سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے، مقامی ذمہ داروں نے بتایا کہ 1 اگست کو ہی اکثر مسلمان. گوڑگاوں سے نقل مکانی کر گئے ہیں،شہر کی کشیدہ صورتحال کے چلتے نقل مکانی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ،یہاں مسلسل ریڑھی ٹھیلہ والے چھوٹے کاروباری مسلمانوں پر شرپسند پسند نقاب پوش عناصر بایئکوں سے حملہ کر رہے ہیں، اس حوالے سے شرپسند عناصر حملہ کرنے کی سازش رچنے کی میٹنگ کی ویڈیو بھی موصول ہوئی، جس کی شکایت گوڑگاوں کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مفتی محمد سلیم بنارسی کے ذریعے خفیہ ایجنسی سمیت ضلع انتظامیہ کو مع ثبوت شکایت کی گئی، گوڑگاوں دورہ کے دوران دیکھا گیا کہ گوڑگاوں واقع صدر بازار کی جامع مسجد انتظامیہ کے ذریعے مقفل کرا دی گئی ہے، مسجد کے بائیں طرف مارکیٹ میں مسلمانوں کی دوکانیں مکمل طور مقفل نظر آئیں اور بتایا گیا کہ یہاں کے سبھی مکینوں نے نقل مکانی کرلی ہے،اس کے علاوہ جمعیتہ علماءہند کا یہ مرکزی وفد ضلع گوڑگاوں جمعیتہ علماءکے صدر حافظ طیب و رائے پور گاوں کے سرپنچ فتح محمد کے پاس سوہنا پہونچا، یہاں وفد نے دیکھا کہ، الور دہلی شاہ راہ پر واقع سوہنا چوک کے دائیں اور بائیں مسلمانوں کی مارکیٹ کی دوکانوں کو آگ کے حوالے کرکے مکمل طور پر مارکیٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ آگ زنی نوح شوبھا یاترا سے واپس لوٹے ہزاروں مسلح شوبھا یاترا میں شامل افراد نے 31 تاریخ کی شام کو کو انجام دی، اور مسلمانوں کی دوکانوں کو جلا دیا گیا،انہوںنے منظم ہوکر چُن چُن کر مسلمانوں کی مارکیٹ میں دوکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے، دریں اثناءجمعیة علماءہند کے وفد فیروز پور نمک پہونچ کر مقامی مسلمانوں سے مسجد میں ملاقات کی یہاں پورا گاوں سنسان نظر آ رہا تھا مختلف ایجنسی کے لوگ گشت کر رہے تھے، یہاں کی سنسان ہوتی کشیدہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا وفد کی قیادت کر رہے ریاستی صدر مولانا محمد ہارون قاسمی نے عصر کی نماز کے لیے جمع مسلمانوں سے خطاب کیا جس میں مولانا موصوف نے میوات کے مسلمانوں کے ہمت و حوصلہ اور میواتیوں کے حالات سے نہ گھبرانے کی بات کی اور یکطرفہ ہورہی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مایوسانہ ماحول میں ہمت و حوصلہ سے کام لینے کی تلقین کی اور ڈھارس بندھائی، واضح رہے کہ یہاں مسجد کی پڑوس سے اسکول میں زیر تعلیم تین نابالغ بچوں کو اٹھا لیا گیا تھا جن کی شکایت جمعیتہ علماءکے اس وفد سے کی گئی، یہاں سے یہ وفد مقامی ضلع جمعیتہ کے ذمہ داران کی معیت میں سیدھا نوح سیکٹریٹ پہونچا جہاں مقامی پولس افسران سے ملاقات کی،اس کے بعد وفد نے نوح کے ایس پی ورون سنگلا سے ملاقات کی اور لوگوں کو تشویش اور خوف سے مطلع کیا اور تحفظاتی اقدام پر زور دیا ،اس دوران ایس پی نوح کے سامنے یکطرفہ ہو رہی چھاپہ مار گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرکے گرفتاری کا پیمانہ معلوم کیا اور اندھا دھند بغیر تفتیش کے لوگوں کو گھروں سے اٹھانے پر نوح سمیت آس پاس کے گاوں سے گھروں کو چھوڑ کر جا چکے لوگوں کی پریشانیوں سے آگاہ کرایا، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں ہم گرفتاری کے بعد چانچ کرکے فساد میں ملوث نہ ہونے پر چھوڑ بھی رہے ہیں، موقع پر ایس پی کو فیروز پور نمک کے تین بے قصور نابالغ بچوں کی گرفتاری کا نام بتا کر ذکر کیا جس میں سے دو کو دوسرے روز رہا کردیا گیا، دیر شام یہاں نوح شہر میں اس تین رکنی وفد نے جمعیتہ علماءکے سابق ریاستی صدر مولانا محمد خالد قاسمی و ضلع صدر الحاج میانجی رمضان سے. مدرسہ فیض العلوم مالب میں ملاقات کر نوح کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں باہمی تبادلہ سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ پلول ہوڈل فریدآباد بادشاہ پور کے مسلمانوں کو جان و مال کا پوری طرح سے خطرہ لاحق ہو چکا ہے،یہاں کی مساجد پر حملے و مسلمانوں کے کاروبار اور دوکانوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں باوجود انتظامیہ کو اطلاع کیے جانے پر آگ زنی نہیں رک رہی ہے، جبکہ نوح کی نوعیت یہ ہے کہ یہاں مسلمان یکطرفہ کارروائی کو لیکر پوری طرح سے ڈرے سہمے ہوئے ہیں، گرفتاری کے ڈر اور خوف سے آبادیوں سے جنگلوں و پہاڑوں میں اس برساتی موسم میں رات گذارنے پر میواتی مسلمان مجبور ہو چکے ہیں، نوح شہر سمیت دیہی علاقوں سے یکطرفہ کارروائی کی خبریں وفد کے سامنے تسلسل کے ساتھ بذریعہ فون پہونچ رہی تھیں،طے ہوا کہ فوری طور پر نوح ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے راست طور پر متاثرین سے ملا جائے،وفدنے دیکھا کہ شہر نوح میں مسلم علاقے پوری طرح مردوں سے خالی ہوچکے ہیں نوح ہیڈکواٹر کوریاستی و مرکزی پولس فورس کی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکٹرانک میڈیاکی گاڑیاںبھی یہاںکیمپ کئے ہوئے ہیں، اس ضمن میں ضلع کے گاوں مانڈی کھیڑا، و جھمراوٹ واقع مدرسہ معدن العلوم پہونچ کر دیر شب جمعیتہ علماءمتحدہ پنجاب کے رکن و مدرسہ معدن العلوم جھمراوٹ کے مہتمم ممتاز عالم دین مولانا محمد الیاس و مدرسہ کے دیگر اساتذہ کے ساتھ حالات کی سنگینی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، اور باہمی مشاورت سے وفد نے بقیہ میوات دورہ کا لائحہ عمل طے کیا، اور میوات میں پھیلی بد امنی کے ماحول میں امن کے قیام میں جمعیة علماءہند اور مقامی یونٹوں کو ہر ممکن طورپر سرگرم کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ علی الصبح دورہ کے دوسرے روز جمعہ کو یہ وفد سینگار ساکت سرپنچ کے گھر پہونچا اور گاوں کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں حالات خراب ہوئے تو ہر مندر کی حفاظت کے لیے سرپنچ ساکت نے گاوں کے نوجوانوں کو لیکر ان کاتحفظ کیا، تاہم اس دوران گاوں کی ایک خاتون علاج کے لیے ہوڈل گئی تھی جس کا وہاں شرپسندوں نے پیر توڑ دیا جیسے ہی یہ خبرآگ کی طرح پھیلی تو گاوں کے اسٹینڈ پر مشتعل لوگوں نے راہ گیروں کی بائیک نذر آتش کر دی، جس سے گاوں کا جزوی ماحول کشیدہ ہوگیا، اس کے بعد پولس نے 11 بے قصورو ںکو اٹھا لیا جس میں سے 10 کو رہا کرا لیا گیا ہے، سینگار گاوں میں دوران پولس گرفتاری ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جس کے بعد پولس کی کارروائی قدرتھم گئی ہے، اس دوران سابق ایم ایل اے چوہدری حبیب الرحمن سے ملاقات کرکے تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور ان سے یکطرفہ پولس کاروائی کو لیکر تبادلہ خیال کیا گیا،جس میں یہ بات سامنے آئی کہ انفرادی طور پر تو سب ضلع انتظامیہ سے مل رہے ہیں لیکن یکطرفہ پولس کارروائی کو رکوانے کے لیے، قومی سطح کی سیاسی و ملی قیادت کو ساتھ آنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ جمعیتہ علماءراجستھان کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا راشد قاسمی نے جمعیتہ علماءکے اس مرکزی وفد کی رہبری کی اور اختر کاٹپوری کی کوششوں سے پنگواں قصبہ میں ہندو مسلم ایکتا پروگرام کیا گیا جس میں دونوں طرف سے میوات کے بھائی چارہ کو مضبوط کرنے اور میوات میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زور دیا، یہاں پر دونوں جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں مولانا محمد راشد قاسمی میل کھیڑلا و مولانا محمد ہارون قاسمی نے مشترکہ طور پر میوات کے امن و سلامتی ہندو مسلم اتحاد و ایکتا و پیار محبت کو ہندوستان میں مثالی قرار دیتے ہوئے فرقہ فرست طاقتوں کی بد امنی کی تمام کوششوں کو ہندو مسلم اتحاد سے ناکام بنانے کی بات کی، وہیں کوشل، و رویندر سنگلا نے کہا کہ میوات میں ہندو مسلم بھائی چارہ صدیوں سے قائم ہے اور رہے گا، باہری شرپسند عناصر کی سازشوں کا ہم شکار نہ ہوں آپس میں محبت بھائی چارہ ہی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، اس کے علاوہ جمعہ سے قبل نوح میں سابق ممبر اسمبلی و وقف بورڈ ہریانہ کے ایڈمنسٹریٹر ذاکر حسین سے مولانا راشد قاسمی کی قیادت میں ملاقات کی گئی اور نوح فساد پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ذاکر حسین سے ملاقات میں طے کیا گیا کہ تمام قومی و ملی رہنماوںکے ساتھ ضلع انتظامیہ سے لیکر ریاست کے اعلی حکام تک ملاقات کی جائے اور پورے معاملے کی حقیقی نوعیت سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کرایا جائے اور میڈیا میں یکطرفہ رپورٹنگ اور یکطرفہ پولس کاروائی پر جلد سے جلد روک لگوائی جائے، جس پر ذاکر حسین کا کہنا تھا جہاں بھی علماءمیوات کال دیں گے ہم حاضر ملیں گے، علاوہ ازیں کانگریس کے موجودہ اایم ،ایل اے آفتاب احمد سے بھی وفد کے ممبران نے ملاقات کی اورانہیں علاقہ کی صورتحال اوراپنی تشویش سے آگاہ کیا۔دورہ کے دوران جو شخصیات شامل تھیں ان کے نام یہ ہیں ۔مولانا ہارون قاسمی صدر جمعیة علماءمتحدہ پنجاب،مولانا محمد صابر قاسمی سابق جنرل سیکرٹری جمعیة علماءمیوات، مولانا شوکت علی سابق ناظم اعلی جمعیةعلماءمتحدہ پنجاب، مولانا محمد خالد قاسمی سابق صدر جمعیتہ علماءمتحدہ پنجاب،، الحاج میانجی رمضان صدر جمعیة علماءمیوات،،مولانا محمد الیاس جھمراوٹ، مولانا راشد قاسمی میل کھیڑلا جنرل سیکرٹری صوبہ راجستھان، مولانا مبین سینگار،مولانا شریف گنگوانی، مولانا محمد قاسم، مولانا حسن، مفتی اعظم سینگار، مفتی یوسف، مولانا زاہد امینی ناظم اعلیٰ ضلع نوح، مفتی لقمان،مولانا نور الدین قاسمی،مولانا ارشد ،حافظ ضیاءالدین،اختر حسین کاٹپوری، مفتی وسیم قاسمی آلی، مولانا مبارک آلی،مفتی اسلم، مولانا سلمان۔