ڈاکٹر سید احمد خاں نے علیم اللہ خاں کو ترجمان بننے پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی :29 اگست (سیاسی تقدیربیورو)اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے معروف صحافی علیم اللہ خاں اتر پردیش کانگریس کا ترجمان بنائے جانے پر موصوف کو مبارکباد پیش کی ۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے اُمید جتائی ہے کہ وہ قوم ملی مفاد کے علاوہ پارٹی کو بھی مضبوط بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ علیم اللہ خاں ایک بیدار مغز ، سیاست پر گہری نظر رکھنے والے شخص ہیں اور مظلوموں کی بھر پور آواز بھی ہیں ۔ علیم اللہ خاں نے ملک کی باوقار یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی ہے ۔ آج سیاست میں ایسے ہی باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہئے تاکہ ملک میں پھیل رہی نفرت کو کم کیا جاسکے ۔