محمد تشلیم
نئی دہلی : 13جنوری (سیاسی تقدیربیور و )سیلم پور اسمبلی حلقہ سے جے بھیم جے سنویدھان کے عوامی جلسہ سے کانگریس نے آج دہلی اسمبلی انتخاب کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو چاہے کچھ بھی ہوجائے ملک کے آئین کی حفاظت کریں گے۔آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے چاہئے اس کی کوئی بھی ذات ہو کوئ بھی مذہب ہو اس کی حفاظت ہونی چاہئے ۔ یہ بات ہمارا آئین کہتا ہے ۔اور آج کل بی جے پی کے لوگ آر ایس ایس کے لوگ اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ نفرت پھیلاتے ہیں ایک بھائ کو دوسرے بھائی سے ڈراتے ہیں ۔کنیا کماری سے لیکر کشمیر تک 4 ہزار کلو میٹر تک ہم اس آئین کو بچانے کیلئے چلے تھے ۔ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر جی کے آئین پر روزانہ نریندر مودی اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ حملہ کرتے ہیں ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں میری سیاست اور کانگریس پارٹی کی سیاست میں پوری طرح سے شفافیت رکھتی ہے ۔ راہل نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے اس ملک کے سب لوگ ایک سمان ہیں ۔ اس ملک میں محبت نفرت کو ہرائے گی ، محبت تشدد کو ہرائے گی ۔ اور آپ میری پوری زندگی کی سیاست دیکھ لینا جب تک میں زندہ ہو اگر کسی بھی ہندوستانی پر حملہ ہوگا وہ کسی بھی مذہب کا ہو مسلمان ہو ہندو ہو سکھ ہو راہل گاندھی اس کی حفاظت کرتا ہو ا ملے گا ۔میرے لئے ہندوستان کا یہی مطلب ہے اس ملک میں نفرت نہ ہو اور غریب سے غریب آدمی بڑا سے بڑا خواب دیکھ سکے ۔ ایسا ہندوستان ہم نہیں چاہتے ارب پتی جو کرنا چاہئے کر لے انبانی ، اڈانی جیسے لوگ پورے ملک کو خرید لے سار ے کے سارے بزنس کنٹرول کر لیں سارے ہوائی اڈے خرید لیں ، سڑکیں ان کی زمین ان کی پائور پلانٹ ان کے اور غریب آدمی دیکھتا رہ جائےایسا ہندوستان ہمیں نہیں چاہئے ۔تاہم ایسا ہندوستان ہم نہیں بننے دیں گے۔میں جہاں بھی جاتا ہوں میں اپنی میٹنگ میں ضرور کہتا ہوں اور اس بات کو آپ کو سمجھنا ہوگا ۔ اس ملک میں غریب لوگوں کی شراکت نہیں ہے ۔مہنگائی کی بات کی مہنگائی بڑھتی جار ہی ہے مہنگائی کے بارے میں نریندر مودی اور کیجریوال جی نے کہا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے لیکن وہ کم نہیں ہوئی اور روزانہ بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ غریب ہوتے جارہے ہیں اور امیر لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں ۔راہل گاندھی نے کہاکہ ہمیں ملک کو بچانے کیلئے اپنا تعاون دینا ہوگا ۔
No Comments: