ڈی پی او اننت کمار کو علمی حلقے نے دیا الوداعیہ

ڈی پی او اننت کمار کو علمی حلقے نے دیا الوداعیہ

 ارریہ ،یکم فروری ( منصوراحمدحقانی ) ڈی پی او پی ایم نیوٹریشن اسکیم مسٹر اننت کمار کے سبکدوشی پر ایم ڈی ایم آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شری اشوک کمار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارریہ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر (اسٹیبلشمنٹ) محترم راشد نواز بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ اس الوداعی اور پروقار تقریب کے دوران کوآرڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالقدوس اور رابطہ کمیٹی کے چیئرمین جعفر رحمانی، ٹی ای ٹی پرائمری ٹیچرس یونین کے ضلع یونٹ نے سبکدوش ہونے والے ڈی پی او پی ایم نیوٹریشن اسکیم مسٹر اننت کمار اور ان کی جگہ آنے والے ڈی پی او پی ایم نیوٹریشن مسٹر گووند کمار کو گلدستے پیش کر کے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے شری اشوک کمار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارریہ نے کہا کہ ملاقات کے دن ختم ہوئے جدائی کے دن قریب ہوئے آج وہ لمحہ آچکا ہے،جس میں خوشی کا پہلو کم اور غمی کا پہلو زیادہ ہے ڈی پی او شری اننت کمارجی کے تئیں دل میں محبت کے جو جذبات موجزن ہیں ان کے اظہار کے لئے مجھے مناسب الفاظ نہیں مل رہے ہیں اور نہ میرے پاس وہ پیرایہ بیان ہے جس کے ذریعہ میں اپنے غم جدائی کی تفصیل کرسکوں اور مجھ جیسے ناتواں کے لئے یہ کیونکر ممکن ہے کہ وہ اپنے بنائے ہوئے جملوں اور الفاظ کے ذریعہ ان جذبہائے محبت کی ترجمانی کرسکے جو دلوں میں پیوست ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس الوداعی تقریب کی نظامت کررہے محمد مشیر مرتضیٰ نے ایچ ایم مڈل اسکول جوکی نے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر میں ایسے کئی سنگ میل ہیں۔کچھ لوگ ہر موڑ پر الگ ہو جاتے ہیں۔ہم مسافر ہیں، آپ بھی مسافر ہو۔کسی وقت پھر ملیں گے۔ اس موقع پر ارریہ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عبدالقدوس، رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ڈویڑنل ممبر جعفر رحمانی، صدر ڈویڑنل کو-ڈسٹرکٹ ٹی ای ٹی پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن آفتاب فیروز اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ صدر معراج خان موجود تھے۔