کرکٹر محمد اظہر الدین نے عمران پرتاپ گڑھی سے کی ملاقات

کرکٹر محمد اظہر الدین نے عمران پرتاپ گڑھی سے کی ملاقات

 

اظہرالدین نے بات چیت میںکہاکہ جس طرح کانگریس نے ہماچل پردیش اور کرناٹک میں فتح کا پرچم لہرایا اسی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس کی بمپر جیت کے ساتھ حکومت بنے گی

نئی دہلی:31 اگست (سیاسی تقدیربیورو ) تلنگانہ کانگریس کے ایگزیکٹو پریزیڈنٹ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں محمد اظہرالدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو خاص طور پر اس بات کے لیے مبارکباد دی کہ جب سے وہ کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین بنے ہیں، کانگریس کا اقلیتی شعبہ ہر محاذ پر کانگریس پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا دیکھا گیا ہے ۔ تاہم کانگریس کا اقلیتی شعبہ پورے ملک میں پہلے سے کئی گنا مضبوط ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد اظہرالدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو جلد تلنگانہ آنے کی دعوت دی اور ساتھ ہی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تشہیر کرنے کی بھی تاکید کی اور بتایا کہ آپ کی آمد سے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی ۔ تاہم آئندہ الیکشن میں کانگریس پارٹی حکومت بنائے گی ۔ سابق ایم پی محمد اظہر الدین نے کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ بی آر ایس حکومت میں عوام کا براحال ہے اور مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے جس کے سبب عوام میںشدید ناراضگی ہے ۔ جس طرح کانگریس نے ہماچل پردیش اور کرناٹک میں فتح کا پرچم لہرایا اسی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس کی بمپر جیت کے ساتھ حکومت بنے گی۔