نئی غازیپور منڈی کی تعمیر مکمل جلد ہی منتقل کی جائے گی :گوپال رائے

نئی غازیپور منڈی کی تعمیر مکمل جلد ہی منتقل کی جائے گی :گوپال رائے

نئی دہلی27 اگست( پریس ریلیز) غازی پور مرغی مچھلی منڈی کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے منڈی کے چئیرمین حاجی مہربان کی صدارت میں دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے سے ملاقات کی، اور نئی منڈی میں کاروباریوں کے منتقلی کی بات رکھی۔گوپال رائے نے 200 ارب روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ غازی پور مرغی منڈی کو جس کا کام 35 سال سے رکا ہواتھا، اس کو جلد منتقل کرنے کا یقین دلایا اور انہوں نے کہا کہ منڈی کاروباریوں کو سرٹیفکیٹ دے کر جلد سے جلد نئی منڈی میں منتقل کیا جائے گا۔منڈی کے چئیرمین حاجی مہربان نے کاروباریوں کو بتایا کہ نئی غازی پور منڈی جو کہ تمام معاشرتی سہولتوں سے لیس ہے، اس میں پانی، صفائی، ڈرینیج سسٹم، سٹریٹ لائٹ، سولر پاور پارکنگ جیسی سہولتیں ہیں جس سے کاروباریوں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اور منڈی کاروباریوں کو کام کرنے میں آسانی ہوگی۔آخر میں بھائی مہربان نے غا زیپور منڈی کے اراکین کے ساتھ دہلی کے سی ایم اراوند کیجریوال اور گوپال رائے، وزیر دہلی حکومت کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی گوپال رائے کو پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔اس موقع پر غا زیپور منڈی کے اراکین حاجی نظام، حاجی سلیم، قادر خان، سلطان احمد، حاجی بلال، حاجی اسماعیل، فیصل مہربان، محمد جاوید حاجی جاہد وغیرہ موجود رہے۔