گوتم پوری وار ڈ میں کانگریس کی میٹنگ منعقد
بی جے پی کے کونسلر وارڈو پر نہیں بلکہ اپنی جیب پر زیادہ توجہ دیتے ہیں: چودھری زبیر احمد
محمدتسلیم
نئی دہلی :25 اکتوبر (سیاسی تقدیربیورو) گوتم پوری وارڈ میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی زندہ حسن اور نظامت عمر سیفی نے کی جبکہ انتظام وانصرام میں حاجی صفدر علی ،چھوٹے بھائی اور محمد ریاست ساحل کا اہم کردار رہا۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سیلم پور سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متین احمد نے کہا کہ گوتم پوری وارڈ میں گذشتہ 15سال سے بی جے پی کے کونسلر ہیں اور ایم سی ڈی میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے مگر اس وارڈ کی جو حالت ہے وہ ناگفتہ بہ ہے ۔تعمیرو ترقی کے نام پر کام صفر ہوا ہے۔صفائی ستھرائی کو لے کر یہاں کے لوگ ہمیشہ پریشان رہے ہیں اس لئے اب آنے والا وقت کسی کا نہیں بلکہ کانگریس کا ہے اور یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ اس وارڈ کے معززین کہہ رہے ہیں ۔آج کی میٹنگ سے ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگ کس قدر بدظن ہیں۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان دکھاوا نہیں بلکہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔بی جے پی ودیگر پارٹی کے کونسلروں نے وارڈو پر نہیں بلکہ اپنی جیب پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وارڈ میں آکر دیکھیں کہ کونسلر کام کیسے کراتا ہے اور صفائی نظام کو کیسے ٹھیک کرتا ہے ۔ہم نے کونسلر بننے کے بعد صبح و شام کوڑا اٹھانے کے لئے گاڑتاں لگوائیں جس کی وجہ سے پورا وارڈ صاف ستھرا نظر آتا تھا اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوکر اپنے اپنے وارڈوں کومثالی بنانے کا کام کریں گے۔سید ناصر جاوید نے کہا کہ اس وارڈ کے لوگ 15 سالوں سے جانے انجانے میں غلطیاں کرتے نظر آرہے ہیں مگر اس بار اس غلطی کو نہ دہرا کر اس وارڈ کو نہ صرف ایک نیا نمائندہ دیں گے بلکہ چوہان بانگر وارڈ کی طرح بڑی کامیابی بھی دیں گے۔ان کے علاوہ حاجی صفدر علی ،خالد خان اور ندیم شیخ وغیرہ نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔اہم شرکا میں حاجی چاند سیفی،حاجی محمد شکیل،اقبال احمد ،حاجی عبدالستار،مکرم بھائی،جمیل ملک،شوقین مرزا،شاداب حسن،اشرف بھائی،راجو بھائی،ظہیر بھائی ،عاقل،ناصر،فہیم او جاویدکے نام شامل ہیں۔