موجپور میں ووکیشنل ڈپلومہ تقسیم تقریب کا انعقاد

موجپور میں ووکیشنل ڈپلومہ تقسیم تقریب کا انعقاد

 موجودہ وقت میں کامیابی کیلئے علم و ہنر دونوں ہی ضروری ہیں: سید ریاض الحسن 

محمدتسلیم 

 نئی دہلی :26 اگست (سیاسی تقدیربیورو)باغ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ووکیشنل ڈپلومہ تقسیم تقریب کا انعقا د موجپور میں کیا گیا ۔ جس میں مختلف کورسز کو مکمل کرنے والی بچیوں کو رس کا ڈپلومہ دیا گیا ۔اس موقع پر باغ تنظیم کے صدر سید ریاض الحسن نے بتایا کہ موجودہ وقت میں کامیابی کیلئے علم و ہنر دونوں ہی ضروری ہیں ۔سوسائٹی کی جانب سے سلائی بنائی ، مہندی ڈئزائن ، بیوٹیشن ، و دیگر کورسز چلائے جاتے ہیں تاکہ ہمارے علاقے کے بچے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ہنر بھی پیدا کریں ۔انہوں نے بتایا کہ آج لڑکیوں کی بڑی تعداد نے مختلف کورسز سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اپنا کورس مکمل کیا ہے ۔ کورس مکمل ہونے پر ان کو ڈپلومہ سے نوازا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورس میں بچیاں محنت و لگن سے ہنر کو سیکھتی ہیں اور جلد ہی سلائی ، بنائی ، مہندی ، بیو ٹیشن میں مہارت حاصل کر لیتی ہیں ۔ہمارا مقصد بچوںمیں زیادہ سے زیادہ اسکل پیدا کرنا ہے تاکہ وہ زندگی میں اپنے علم اور ہنر سے کام لے سکیں ۔