قائد ملت مولانا ارشد مدنی کی صحت کے لئے دعا کی اپیل

قائد ملت مولانا ارشد مدنی کی صحت کے لئے دعا کی اپیل

نئی دہلی 24 اگست  ( سیاسی تقدیر بیور )ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے مضبوط اور طاقتور آواز، قائد ملت ،امیر الہند،صدر جمعیتہ علماء ہند اور صدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا ارشد مدنی آجکل علیل ہیں۔وہ نئی دہلی کے ایسکورٹ فورٹیس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا کو کچھ دنوں قبل بخار ہوا تھا اس کے بعد ان کا پیٹ خراب ہوگیا جس کی وجہ حضرت میں کافی نقاہت آگئی۔مولانا مدنی مسلم قوم کا بہت بیش قیمت سرمایہ ہیںان کا صحت مند رہنا قوم و ملت کے لئے نہایت ضروری و لازمی ہے اس لئے تمام اہل وطن سے عموماً اور مولانا کے عقیدت مندوں،مداحوں،خیر خواہوں اور ان کے شاگردوں سمیت ملت اسلامیہ کے تمام لوگوں سے خصوصاً گذارش ہے کہ وہ مولانا کی صحت عاجلہ،کاملہ،دائمہ ومستمرہ کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالی حضرت والا کو جلد از جلد صحت و عافیت کے ساتھ گھرواپس لائے اور اللہ رب العزت مولانا کی عمر میں برکت عطا فرمائے آمین۔