ملکا پور میں آنند میلا فوڈ فیسٹیول کا زبردست پروگرام کا انعقاد

ملکا پور03فروری(فیروز خان فیروز ) ضلع پریشد اردو اسکول دتالہ میں آنند میلا فوڈ فیسٹیول کا انعقاد بڑے ہی پرجوش اور زبردست انداز میں طلبہ کی مدد سےکیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت بستی کی پرتھم ناگرک سرپنچ پوجا پرساد پاٹل نے کی۔ پروگرام کا افتتاح بدست اسکول کی صدر محترمہ صوفیہ پروین صابر شاہ نے کیا۔۔ طلباءکے اندر سائنسی نقط ہ نظر اور غذائی اجزاءکی افادیت اور خرید و فروخت کی اہمیت ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ نے بڑے ہی اچھے انداز میں اسٹال لگا کر آ ہو تمام مہمان کا دل جیتا۔۔ جماعت اول تا پنجم کے چھوٹے چھوٹے طالب علموں نے تعلیمی اشیا ماڈل بناکر اور کچھ طلباءنے کرافٹ کے بہترین اشیاءبنا کر سب کا دل جیتا۔۔ اس پروگرام میں بستی کے قدیرشاہ بابا شاہ، کریم شاہ گلاب شاہ، حافظ محمد وسیم، حافظ محمد فیروز، ظہور احمد، رشیدشاہ، نصیر شاہ، وسیم شاہ،اور بستی کی تمام خواتین نےاپنی شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے صدر محمد جاوید قریشی صاحب نے اور مدرس عمران خان سر میں انتھک محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔۔ پروگرام کی نظامت محمد جاوید سر نے کی اور اختتامی کلمات عمران سر نے پیش کی۔