دہلی وقف بورڈ معاملے میںامانت اللہ خان کو ملی ضمانت

دہلی وقف بورڈ معاملے میںامانت اللہ خان کو ملی ضمانت

نئی دہلی :28 ستمبر (سیاسی تقدیربیورو) دہلی کی روز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگی سے جڑے معاملے میں عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ضمانت دے دی ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز خصوصی جج وکاس ڈھل نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ امانت اللہ خان کی طرف سے پیش سینئر وکیل راہل مہرا نے کہا تھا کہ کسی بھی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے اور یہ الزام محض ایک خامی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’فنڈ کا کوئی غلط استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی پہلی نظر میں اس کا کوئی ثبوت ہے۔‘‘ فنڈ کے مبینہ غلط استعمال کے سلسلے میں وکیل نے کہا کہ ’’ایک ایک پیسے کا حساب رکھا گیا۔‘‘اس درمیان عدالت نے امانت اللہ خان کے مبینہ ساتھی اور شریک ملزم لڈن کو دو دن کے لیے اے سی بی (انسداد بدعنوانی برانچ) کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے عدالت نے پیر کے روز آپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اے سی بی نے 16 ستمبر کو امانت اللہ خان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کے بعد انھیں گرفتار کیا تھا۔