عابدی اسکول امروہہ میں سالانہ تقریب مخصوص انداز میں منعقد

امروہہ25فروری(نمائندہ)عابدی پلے اسکول امروہا کی جانب سے منعقد ہونے والا سالانا کویسٹ ایونٹ امروہہ کے سمنگلم حال میں ڈی آئی جی جمال تحہ کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں مہمان اعزازی کے طور پر فرخ اباد کے اسسٹنٹ کمشنر شاہنواز عابدین لیا۔سوال جواب پر منحصر اس پروگرام میں میں عابدی پلے سکول کے بچوں نے بہت ہی بیباکی کے ساتھ سوالات کے جواب دیتے ہوئے مہمان ان کو حیرت میں ڈال دیا۔ مہمانان نے علم کی اہمیت کے عنوان سے اور عہد حاضر میں جدید تعلیم کی ضرورت پر تبادلہ خیال پیش کیا۔ساو¿تھ ایشین مسلم ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سپریم کورٹ میں ماہر قانون ناصر عزیز ایڈوکیٹ و ماہر تعلیم نرگس نقوی و امریکہ کی معروف کمپنی ایپل کئی سینئر سوفٹ وئیر انجینئر حیدر جمال نے بچوں کے ذریعے کی گئی کیلیگرافی کا اجرائ کیا۔تعلیم کی اہمیت پر خورشید حیدر زیدی، ڈاکٹر مہکار سنگھ، نرگس نقوی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حسن جمال عابدی، گولڈ میڈلسٹ شیرین نقوی، جشن بھارت کے کنوینر حیدر کمال، دابر کے سابق ڈائریکٹر فہیم حیدر نقوی نے بچوں کی بنیادی تعلیم کے ذیل میں خیالات کا اظہار پیش کیا۔مہمانان خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو اعزاز سے سرفراز کیا۔اس علمی مقابلہ میں جج کے طور پر سید غلام سجاد سابق ایگزیکٹیو انجینئر دہلی جل بورڈ، ڈاکٹر چترک بنسل ڈائریکٹر پینسیا اسپتال ، ڈاکٹر ریشمہ زیدی وائس پرنسپل عباسی ڈگری کالج، ڈاکٹر رضا مشقور، سینئر صحافی ڈاکٹر مہکار سنگھ، ایڈوکیٹ پونیت ماتھر، آرکیٹیکٹ انجینئر خرم حسن رضوی، عبّاسی کالج میں شعبہ جغرافیہ کی صدر ڈاکٹر نگہت نقوی وغیرہ شامل تھے۔پروگرام میں مہمانان اعزازی کے طور پر ڈی آئی جی جمال طحہٰ، شاہنواز عابدی اسسٹنٹ کمشنر فرخ آباد، کیلیفورنیا میں ایپل کمپنی کے سافٹ ویئر انجینئر حیدر جمال، ناصر عزیز صدر ساو¿تھ ایشیا مسلم ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن، گولڈ میڈلسٹ شیرین نقوی، ماہر تعلیم نرگس نقوی دہلوی، جشن بھارت کنوینر حیدر کمال، فہیم حیدر نقوی سابق ڈائرکٹر ڈابر، ڈاکٹر حسن جمال جامعہ، لائنز کلب کے صدر سردار راجندر سنگھ، روٹری کلب کی سابق صدر آصفہ عالمی، ایچ اقبال جوائنٹ جنرل منیجر منسٹری آف ریلویز گورنمنٹ آف انڈیا، صادیقین میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین محمد علی نقوی، سابق صدر بار ایسو سی ایشن اسلام عالمی، محبوب زیدی ڈاکٹر حسن علی گڑھ ، علی مہدی دہلی، سعید انور کے نام شامل تھے۔ جبکہ اس تقریب میں خاص طور سے ڈاکٹر مصباح صدیقی، سرتاج عالم منصوری، حاجی اقرار انصاری، ڈاکٹر نجم النبی، اویس رضوی، کوثر علی عباسی، آصفہ عالم ایڈوکیٹ، خالد صدیقی، راجکمار ارورا، چاولہ، اروند کمار اور دیگر اہم افراد بھی موجود تھے۔