عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال 17، 18 اور 19 جون کو راجیندر نگر اسمبلی میں درگیش پاٹھک کے لئے روڈ شو کریں گے

عام آدمی پارٹی نے راجیندر نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے
نئی دہلی، 16 جون(سیاسی تقدیر بیورو) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال ضمنی انتخاب میں آپ کے امیدوار درگیش پاٹھک کی حمایت میں کل سے ایک روڈ شو کرکے راجیندر نگر اسمبلی سیٹ کے لئے لوگوں سے ووٹ مانگیں گے۔ آپ کے قومی کنوینر کا یہ روڈ شو 17، 18 اور 19 جون کو ہوگا۔ اس روڈ شو میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش پاٹھک سمیت کئی سینئر لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے روڈ شو کو لے کر آپ کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ راجیندر نگر اسمبلی حلقہ کے لوگوں میں کافی جوش اور ولولہ ہے۔ عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک کو راجیندر نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے نامزد کیا ہے، جہاں 23 جون کو پولنگ ہونی ہے۔ گزشتہ دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران، عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور فی الحال راجیہ سبھا ممبر راگھو چڈھا راجیندر نگر اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ راگھو چڈھا نے علاقے کے لوگوں سے آشیرواد حاصل کرنے کے بعد ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب عام آدمی پارٹی نے راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا بھیج دیا ہے جس کے بعد راجیندر نگر اسمبلی سیٹ خالی ہوگئی ہے اور اب اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے راجیندر نگر اسمبلی سیٹ سے پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک کو میدان میں اتارا ہے۔ وہاں کے لوگ راجیندر نگر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بہت خوش ہیں اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک کی نامزدگی کو لے کر پرجوش ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی کنوینر اور کابینی وزیر گوپال رائے، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور دیگر سینئر لیڈران علاقے کے لوگوں سے مسلسل اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے امیدوار درگیش پاٹھک کو ریکارڈ توڑ ووٹوں سے جتوائیں، تاکہ علاقے کے ترقیاتی کام آسانی سے ہو سکیں۔ اس کڑی میں اب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی اگلے تین دنوں تک راجیندر نگر اسمبلی کے مختلف علاقوں میں روڈ شو کریں گے اور لوگوں سے AAP امیدوار درگیش پاٹھک کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔ 17، 18 اور 19 جون کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے روڈ شو کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ AAP کے قومی کنوینر اروند کیجریوال روڈ شو کے دوران علاقے کے لوگوں کے درمیان ہوں گے اور ان سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنے امیدوار درگیش پاٹھک کو آشیرواد دے کر دہلی اسمبلی میں بھیجیں۔ تاکہ راجیندر نگر اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔