نفرت کے بازار میں محبت کی حقیقی دکان
اینٹی ریپ ایکٹیوسٹ یوگیتا کو جب اس بات کا پتا چلا کہ کلو میاں کی دکان شر پسندوں نے نذرِ آتش کردی اور دکان کا سارا سامان جل کر راکھ بن چکا ہے ایسے حالات میں یوگیتا کلو میاں کیلئے فرشتہ بن کر آئیں
محمدتسلیم
نئی دہلی:8 اگست (سیاسی تقدیربیورو)ملک میں بھالے ہی ان دنوں کچھ لوگ نفرت کی آگ بھڑکانے کا کام کر رہے ہوں لیکن آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو درد مند لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام کر رہے ہیں۔جن میں سے ایک نام اینٹی ریپ ایکٹیوسٹ یوگیتا کا ہے۔جنہوں نے گرو گرام کے سیکٹر 67 کے عمر رسیدہ شخص کلو میاں کو ایک ٹین شیٹ والی دکان تحفے میں دی ہے۔واضح رہے کہ 1اگست کو گرو گرام کے سیکٹر 67 میں ایک بزرگ شخص لو میاں کی رضائی گدے کی دکان میں شر پسندوں نے آگ لگا دی تھی،نفرت کی آگ نے ان کی دکان میں رکھا سرا ساز و سامان خاک کر دیا تھا۔خاک ہوئی دکان کی سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں کلو میاں دکان کے سامان کی راکھ کو کرید رہے ہیں۔معروف سماجی کارکن اور اینٹی ریپ ایکٹیوسٹ یوگیتا کو جب اس بات کا پتا چلا کہ کلو میاں کی دکان شر پسندوں نے نذرِ آتش کردی اور دکان کا سارا سامان جل کر راکھ بن چکا ہے۔ایسے حالات میں یوگیتا کلو میاں کے لیے فرشتہ بن کر آئی۔یوگیتا نے کلو میاں کے بغل میں بنی ٹین شیٹ والی نئی دکان کی 20 ہزار قیمت دیکر کللو میاں کو سونپی ہے،ساتھ ہی یوگیتا نے دکان میں سامان بھی رکھوایا۔مدد کے تعلق سے بات کرتے ہوئے یوگیتا نے کہا کہ کلو میاں کے ساتھ ہوئے واقعات کی خبر مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلی۔اور ہم ان کی تلاش میں لگ گئے۔ کلو میاں کی خاک ہوئی دکان تو مل گئی لیکن وہ گرو گرام چھوڑ کر اپنے گاوں چلے گئے۔کافی مشقت کے بعد ان کا فون نمبر ملا پھر ہم نے بات کی۔بات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ کافی ڈرے ہوئے ہیں،اور یہاں آنے سے خوفزدہ ہیں۔لیکن ہم نے ان کو حوصلا دیا اور یقین دلایا کہ اب آپ کی دکان نہیں جلائی جائے گی۔یوگیتا نے بتایا کہ ایک انسان وہی ہے جو دوسرے انسان کے درد کو سمجھ سکے۔ ہم نے انسانیت کے لیے کلو میاں کو دکان تحفے میں دی ہے۔فلحال ہم نے ان کو دکان اور اس میں کچھ سامان رکھوایا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار کر سکیں۔وہیں موجود سماجی کارکن ذاکر علی تیاگی نے کہا کہ ایک طرف ایسے ہندو ہے جو بھگوان کے نام پر لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں اور دکانوں میں آگ لگا رہے رہیں۔لیکن دوسری طرف ایسے بھی ہندو بھائی بہن ہیں جو امن و امان اور بھاءچارے کا پیغام دیتے ہوئے ا±جڑے ہوئے لوگوں کو بسانے ?ا کام کر رہے ہیں۔بڑھتی ہوئی نفرت کے خلاف آج یوگیتا جیسے لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔دکان ملنے پر کلو میاں نے ذاکر علی تیاگی اور یوگیتا کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کلو میاں کے چہرے پر جو سکون تھا وہ یہی بیان کر رہا تھا کہ آج بھی انسانیت زندہ ہے۔