سراج مہدی کی صدارت میں ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ منعقد

سراج مہدی کی صدارت میں ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ منعقد

ایگزیکٹو ممبران نے کہا کہ 24 پارٹیوں کا اتحاد ہوتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی خوفزدہ ہوگئی ہے 

نئی دہلی :9 اگست (سیاسی تقدیربیورو) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت سابق ایم ایل سی اور پارٹی کے قومی چیئرمین سراج مہدی نے کی۔ میٹنگ میں تمام ایگزیکٹو ممبران اپنی اپنی بات رکھی۔ ملک کے موجودہ صورتحال پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں بغاوت کے بعد یہ پہلی ایگزیکٹو میٹنگ تھی جس میں ایگزیکٹو کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ سبھی ممبران نے شرد پوار جی کی قیادت میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 24 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ان کی نگرانی میں ”انڈیا“ کے نام سے تشکیل دیا گیا ہے۔ انڈیانامی اتحاد بنانے میں شرد پوار جی کا اہم کردار ادا کیا۔ ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا کہ 24 پارٹیوں کا اتحاد ہوتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی خوفزدہ ہوگئی ہے۔ میٹنگ میں نوح کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور حکومت ہند سے اس کی عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تاکہ حقیقت سامنے آئے اور متاثرین کو انصاف ملے۔ علاوہ ازیںمنی پور کے بارے میں بات چیت کی گئی اور سوال اٹھایا گیا کہ وزیر اعظیم لوک سبھا میں ان معاملوں پر بات کرنے سے کیوں گریز کر رہے ہیں ۔ میٹنگ میں ممبران نے آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا کہ 5 ریاستوں میں ہونے والے الیکشن میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ اہم شرکا ءمیں قومی ترجمان نسیم صدیقی، محمد نصیر، مسز شہناز قمبر، زاہد تاج محمد، سلطان مالدار،کے ٹی مجیب، فہیم احمد، میزر ول نواب خان، فیضل عمر میمن، نصیر جلیل، کورین ابراہیم، جاوید حبیب، سراج احمد، کملیش، اشرف فقیر محمد خان موجود تھے ۔