جمعیتہ علمائے ہند ضلع شمال مشرقی دہلی کی مجلس عاملہ منعقد

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایات اور جمعیتہ علماء ہند کے دستور کی دفعہ (3) پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع میں برادرانِ وطن کے ساتھ آپسی میل جول بڑھانے پر زور

محمدتسلیم 

نئی دہلی:2 جون (سیاسی تقدیر بیورو) جمعیتہ علماء ہند (ضلع شمال مشرقی) دہلی کی مجلس عاملہ مدرسہ زینت القران ویلکم دہلی میں منعقد ہوئی، جس کی ابتدا قاری فضل الرحمن صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور مفتی شاداب عمر قاسمی کی نعت پاک سے ہوئی۔مجلس کی صدارت الحاج محمد سلیم رحمانی (صدر ضلع) نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا جمیل اختر قاسمی (ناظم ضلع) نے انجام دیے۔مجلس میں اولاً گزشتہ کارگزاری کی توثیق و توضیح ہوئی، بعدہ میٹنگ کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا۔چنانچہ اراکینِ عاملہ کے باہم فیصلہ سے اصلاح معاشرہ کی محنت کو مزید حرکت دینے کیلئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سر براہ مفتی محمد گلزار دہلوی (نائب صدر ضلع) قرار پائے اور ان کے معاونین کے طور پر مفتی سید محمد اسلم قاسمی(خازن ضلع) مفتی محمد فیضان قاسمی (کارگزار وائس سکریٹری ضلع) مولانا سرتاج عالم قاسمی (ناظم ضلع کبیر نگر) اور مفتی مظفر حسین جامعی (ناظم حلقہ سیماپوری) مقرر ہوئے۔یاد رہے کہ یہ کمیٹی پورے ضلع میں اصلاح معاشرہ کے عنوان سے لاحہ عمل طے کرے گی اور اس کو عملی جامہ پہنائیگی، نیز جملہ اراکینِ منتظمہ ضلع  وذمہ داران حلقہ اس مہم میں کمیٹی کی ہدایات (تقاضوں) کو پورا کرنے کے مکلف ہونگے، اگر کمیٹی انھیں کوئی ھدایت (تقاضا) دیتی ہے تو۔اس طرح جمعیتہ علماء ہند کے دستور کی دفعہ (3) کے مطابق کہ ’’اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انڈین یونین کے مختلف فرقوں کے درمیان میل جول پیدا کرنا اور اسکو مضبوط کرنے کی کوشش کرنا‘‘ ضلع میں برادران وطن کے ساتھ آپسی میل جول کو بڑھانے کیلئے (آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے)  بھی ایک کمیٹی وجود میں آئی، جس کے سر براہ الحاج محمد سلیم رحمانی مقرر ہوئے اور ان کے معاونین کے طور پر مولانا جمیل اختر قاسمی، قاری فضل الرحمن، مولانا محمد انور قاسمی اور ڈاکٹر محمد راشد مقرر ہوئے۔یاد رہے کہ یہ کمیٹی بھی ضلع میں برادرانِ وطن کے ساتھ آپسی میل جول بڑھانے کی محنت کا لائحہ عمل طے کرے گی اور اس کو عملی جامہ پہنائے گی، نیز اس مہم میں بھی جملہ اراکینِ منتظمہ ضلع و ذمہ داران حلقہ کمیٹی کی ہدایات (تقاضوں) کو پورا کرنے کے مکلف ہونگے اگر کمیٹی انھیں کوئی ھدایت (تقاضا) دیتی ہے تو۔علاوہ ازیں مجلس عاملہ میں مولانا کلیم الدین قاسمی (مرحوم) سابق وائس سیکرٹری ضلع) کی جگہ مفتی محمد فیضان قاسمی خطیب مکی مسجد نیو جعفرآباد کو ضلع صدر اور حاضرینِ مجلس کے باہم مشورہ سے کارگزار وائس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔اخیر میں مولانا محمد ارشاد قاسمی (صدر حلقہ مصطفیٰ آباد) کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔اہم شرکاء میںالحاج محمد سلیم رحمانی، مولانا جمیل اختر قاسمی،  قاری خورشید عالم فرقانوی، قاری فضل الرحمن، مفتی محمد گلزار دہلوی، مفتی سید محمد اسلم قاسمی، مفتی مقصود ازہر مکی، مفتی محمد فیضان قاسمی، ڈاکٹر محمد راشد، مفتی خیر محمد قاسمی، مفتی مظفّر حسین جامعی، مفتی شاداب عمر قاسمی، مولانا سرتاج عالم قاسمی، مولانا محمد انور قاسمی اور مولانا محمد ارشاد قاسمی وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔