اعظم خان کو ملی سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت، آج ہو گی رہائی؟

اعظم خان کو ملی سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت، آج ہو گی رہائی؟

 لکھنؤ،19مئی(اے یو ایس) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی ضمانت کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اعظم خان کو عبوری ضمانت   دے دی۔ اعظم خان کو 89 ویں کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ اس سے قبل انہیں 88 مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہدایت دیتے ہوئے فی الحال انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے۔ اسے دو ہفتے میں باقاعدہ ضمانت کے لیے نچلی عدالت میں درخواست دائر کرنی ہوگی۔ ٹرائل کورٹ ضمانت پر فیصلہ آنے تک اعظم خان کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس ایس گوپنا کی بنچ نے اس پر ضمانت پر فیصلہ سنایا ہے۔غور طلب ہے کہ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے خلاف ایک کے بعد ایک درج کئی مقدمات میں سپریم کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ جہاں یوپی حکومت انہیں عادتا مجرم بتا کر ضمانت کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے، وہیں اعظم کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ کے سامنے کئی دلائل دیتے ہوئے ضمانت کی مانگ کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اس سے قبل اعظم خان کے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ اعظم خان دو سال سے جیل میں ہیں، انہیں اب ضمانت دی جانی چاہیے۔ فی الحال سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد اعظم خان اب کھلی فضا میں سانس لیں گے یا پھر  انہیں جیل میں رہ کر ضمانت کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سیٹ سے ایم ایل اے محمد اعظم خان کی ضمانت پر فیصلہ نہ آنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گاوائی کی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ سے پوچھا کہ 87 میں سے 86 مقدمات میں اعظم خان کو ضمانت مل چکی ہے، صرف ایک کیس میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 137 دن بعد بھی فیصلہ کیوں نہیں ہو پایا ہے؟ یہ انصاف کا مذاق اڑانا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے میں فیصلہ نہیں کرتی ہے تو ہم مداخلت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی دوبارہ سماعت 11 مئی کو کرے گی۔ عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 11 مئی کو کرے گی۔واضح رہے کہ محمداعظم خان گزشتہ دو سال سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔