30 December, 2024

نتن گڈکری نے ہمیر پور، ہماچل پردیش میں 4000 کروڑ روپے کے قومی شاہراہ کے 15 منصوبوں کا افتتاح کیا

ہمالیہ کی گود میں واقع ہماچل پردیش کو عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے سے جوڑتے ہوئے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ہمیر پور، ہماچل پردیش میں 4000 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ کے 15 منصوبوں اور 1 روپ وے پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ جناب جگت پرکاش نڈا اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، ہماچل پردیش کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر جناب وکرمادتیہ سنگھ اور ممبران اسمبلی اور افسران بھی موجود تھے۔آج افتتاح کیے گئے منصوبوں میں دیوری گھاٹ-پریم گھاٹ پر تھیوگ بائی پاس کی تعمیر، کلروہی سیکشن پر 196 میٹر لمبے پل کی تعمیر اور کانگڑا ضلع میں قومی شاہراہ 503 پر 225 میٹر طویل دھلیارہ پل کی تعمیر شامل ہے۔ آج جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے، 8 کلومیٹر طویل 4 لین مسنگ لنک کی تعمیر اور قومی شاہراہ 503A پر برہو-لتھیانی تک کیبل اسٹے پل، کلو کے موہل سے مشہور بجلی مہادیو مندر تک 2 کلومیٹر طویل پل شامل ہیں جس کی لاگت 272 کروڑ روپے ہے۔ روپ وے کی تعمیر، قومی شاہراہ 22 کے پروانو سولن سیکشن پر لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے کے لیے 4 کلومیٹر لمبائی کے ڈھلوان کے تحفظ کے کام، قومی شاہراہ 5 پر 500 میٹر طویل مصنوعی سرنگ کی تعمیر، قومی شاہراہ 503 پر 410 میٹر طویل 2 لین آر یو بی کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔ان منصوبوں کی تعمیر سے ہمیر پور سے منڈی کا فاصلہ 15 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور تونی دیوی، اواہدیوی، سرکا گھاٹ، دھرم پور وغیرہ جیسے علاقوں کا رابطہ بہتر ہو گا۔ دارلاگھاٹ سیمنٹ فیکٹری اور ایمس بلاس پور کو 4 لین کنیکٹیویٹی ملنے سے اس علاقے کی لاجسٹکس اور صحت کی خدمات کا رابطہ بہتر ہوگا۔ گووند ساگر جھیل پر کیبل اسٹیڈ پل برہو سے لتھیانی، ہمیر پور سے اونا تک کا موجودہ فاصلہ 21 کلومیٹر کم کر دے گا۔ روپ وے کی تعمیر سے، زیارت کے مقام بجلی مہادیو کا سفر موجودہ 2 گھنٹے 30 منٹ سے کم ہو کر تقریباً 7 منٹ رہ جائے گا اور ہر روز 36000 مسافروں کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کیا جائے گا۔ڈھلوان کے تحفظ اور سرنگ کی تعمیر کے کام سے لینڈ سلائیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور سفر محفوظ اور آسان ہو گا۔ شاہراہوں کے مختلف منصوبوں کی تعمیر سے پہاڑی سڑکوں پر مشکل سفر آسان ہو جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *